Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تین سال بعد بینائی دوبارہ لوٹ آئی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

تین سال بعد بینائی دوبارہ لوٹ آئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ تقریباً تیرہ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں‘ بے شمار کو فائدہ ہوا‘ بے شمار لوگوں کے تجربات و مشاہدات پڑھے‘ خود اپنے بھی آزمودہ مشاہدات عبقری میں بھیجے جو شائع بھی ہوئے۔آج بھی ایک مشاہدہ عبقری قارئین کی نذر ہے۔بندہ جب پرائمری کلاس کا طالب علم تھا بینائی اتنی تیز تھی کہ دن کو آسمان پر دو تین ستارے دیکھتا تھا۔ ایک دن دائیں ہاتھ کی انگلی کو انگوٹھے کے قریب گول کرکے بعداز عصر سورج کو دیکھتا رہا کہ وہ کس رخ پھر رہا ہے۔ میرا مقصد یہ تھا کہ جس رخ پھرتا نظر آئےزمین کی حرکت اس سے الٹ ہوگی اس عمل سے بینائی متاثر ہونی شروع ہوگئی۔ 60سال کی عمر میں ریٹائر ہوا اور بینائی مزید کمزور ہونا شروع ہوگئی پھر تین سال صرف دھندلاہٹ نظر آتی اور واقف آدمیوں کو ان کی آواز سے پہچانتا مگر کسی کو اپنی بینائی کی حقیقت ظاہر نہ کی۔ آئی سپیشلسٹ حضرات نے کالا موتیا بتایا اور ایک آنکھ کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے آنکھ کا پردہ پھاڑ دیا جس سے وہ ہمیشہ کے لیے بے نور ہوگئی۔ پھر اس آنکھ میں پیپ پڑ گئی ڈاکٹر نے بارہ بارہ ہزار کے چھ ٹیکے لگائے پیپ رک گئی مگر آنکھ بے نور ہوگئی۔
ان شاء اللہ بینائی لوٹ آئے گی
آہستہ آہستہ دوسری آنکھ بے نور ہونا شروع ہوگئی ایک ڈاکٹر
کے علاوہ سب نے کہا کہ کالا موتیا اتر آیا ہے اور یہ لاعلاج ہے۔ فیصل آباد کے آئی اسپیشلسٹ نے کہا کہ کالا موتیا نہیں ہے اس کا آہستہ آہستہ علاج ہوگا اور ان شاء اللہ بینائی لوٹ آئے گی اس دوران بندہ نے چند وظائف شروع کئے مثلاً ہر فرض نماز کے بعد سات دفعہ فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾پڑھ کرہاتھ کی انگلیوں پر دم کرکے پھونک مارتا۔ آنکھ پر پھونک مارتا رہا۔ ایک دوست نے یہ حدیث پاک بھیجی اس کا وظیفہ مسلسل پڑھتا رہا ’’مندرجہ ذیل عمل کرنے والا شخص جذام، جنون، فالج اور اندھے پن ان چار بیماریوں سے محفوظ رہے گا (اس دعا کو نماز فجر کے بعد تین بار پڑھنا ہے) سُبْـحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِـحَمْدِہٖ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ۔ایک دعا ماہنامہ عبقری سے ملی اس کا خلاصہ یہ تھا کہ جو آدمی کسی مریض کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے اللہ تعالیٰ اس پڑھنے والے کو اس مرض سے نجات دیتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّن ابْتَلَاکَ بِہٖ وَ فَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلَاچنانچہ کم نظر والوں اور اندھوں کو دیکھ کر بار بار یہ دعا پڑھتا رہا۔ایک اللہ والے سے ایک زبردست وظیفہ ملا جس کی تفصیل ایک عنوان ’’اندھیروں سے روشنی کا سفر‘‘ کے تحت بھیج رہا ہوں۔اوّل آخر درود پاک کے ساتھ 313بار یَااَللہُ یَاسَلَامُ پڑھنا ہے۔ ہر قسم کی مصیبت ، پریشانی، بیماری کے لیے زبردست وظیفہ ہے اس کو صرف وہی لوگ پڑھ سکتے ہیں جو پانچ وقت کے نمازی ہوں۔ بندہ نے تمام وظائف بڑی باقاعدگی اور خلوص سے پڑھنے شروع کئے مجھے میرے ایک ساتھی نے ڈاکٹر محمد جاوید کو چیک کرانے کے لیے بھیجا۔ انہوں نے آنکھ کی تصویر لی اور مشورے کے لیے نیٹ پر امریکہ بھیجی۔ چند منٹوں کے بعد جواب آیا کہ ابھی اس کو نہ چھیڑیں۔ چھ ماہ بعد دوبارہ مشورہ لیں۔ ایک دوائی روزانہ ڈالنے کے لیے دی۔ چھ ماہ کے بعد دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گیا انہوں نے چیک کیا اور کہا کہ اب اسے چھیڑا جاسکتا ہے۔ مشین کی مدد سے لیزر شعاعیں ڈالیں اور آنکھ کے پردہ کی جھلی دور کردی کہا کہ اس کا نتیجہ کل نکلے گا۔
میرے چودہ طبق روشن ہوگئے
دوسرے دن میرے چودہ طبق روشن ہوچکے تھے بغیر عینک کے میری نظر 6/6تھی ایک نئے جہان میں آیا اللہ تعالیٰ نے کرم فرمایا اور مجھے دوبارہ لکھنے پڑھنے اور سفر کرنے کے قابل بنادیا۔ اس نعمت کے حصول پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر ادا کروں اتنا کم ہے میرے ایک مہربان پورا رمضان شریف روزانہ غلاف کعبہ پکڑ کر میری بینائی کے لیے دعا کرتے رہے۔ مسجد نبویﷺ میں میری بینائی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔میرے ایک مخلص شاگرد نے دعا میں التجا کی کہ یااللہ میری ایک آنکھ لے لے اور اس کے بدلے میرے استاد کو بینائی عطا فرما۔

پرنسپل(ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 744 reviews.