Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

میری تالیفات اور ان کی وضاحت
اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر70:شاداب زندگی کے راز‘ نبوی ؐطریقے اور جدید سائنس:زندگی الجھنوں اور مصائب کا ایک گرداب ہے‘ پھولوں کی عمر کم اورکانٹوں کی عمرزیادہ ہوتی ہے جب ہم باغ میں ایک ایسے پودے پر نظر ڈالتے ہیں جس پر پھول ہی پھول ہوتے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ شاید اس میں کانٹے نہیں ہونگے لیکن قریب جاکر دیکھتے ہیں تو اس پودے میں کانٹے ہی ہوتے ہیں تو پھولوں نے ان کانٹوں کو چھپا رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ پھولوں میں گرا نظر آتا ہے۔ قارئین! بالکل یہی مثال ہماری زندگی کی ہے اگر ہم اپنی زندگی کے مصائب پر نبویؐ طریقوں کی چادر ڈال کر زندگی کو بسر کرنے کی کوشش کرینگے تو یقیناً حالات بہتر اور بہترین ہوتے جائیں گے اور لوگ بھی اس زندگی کوقابل رشک سمجھ کر خود بخود اپنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔زیرنظر کتاب شاداب زندگی کے راز نبوی ﷺ طریقے اور جدید سائنس‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے‘ اس کا ہر مضمون آپ کو پڑھنے کے بعد نبویﷺ طریقے کی رہنمائی دے گا اور اپنی زندگی کی تعلیمات دے گا۔ امید ہے ہم اپنی زندگیوں کو بدلنے کا موقع دیں گے۔اس کتاب کی تالیف میں درج ذیل کتب اور محترم شخصیات کی تحریروں سے مدد لی گئی:۔ ڈاکٹر ولیم جیمس۔جان ایم کمان کے طریقے۔کتاب کریٹو سیلنگ۔جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن۔کتاب: صحت میں نئی سمت‘ ہاورڈ میڈیکل سکولث۔ہمدرد صحت۔ کارنل یونیورسٹی میڈیکل کالج ریسرچ۔ جے ایچ رضوی۔ نیند کے اسرار۔کتاب: ڈاکٹر ولس ویب کے تجربات۔ کتاب: خوابوں کی دنیا۔ کتاب: اخلاقیات کے طریقے۔ ماہنامہ قومی صحت۔ کتاب: شور سے نجات۔ ڈاکٹر ٹیلر کے تجربات۔ کتاب: خاندان کے ہم آہنگی کے راز سے اقتباس۔ مائکے براؤن۔ ولیم غولیب۔ ایڈمرل کے تجربات۔ ڈاکٹر اوپی جگی۔ پارٹ اینڈ لرئف۔ عبداللطیف جاوید۔ کتاب: نفسیات اور انسان۔ بچے اور ماہرین نفسیات۔ سیدہ نقوی۔ ہمدردصحت۔ حکیم فیروزالدین اجملی۔ ضیاء الحکمت۔۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 727 reviews.