Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

سکول کی بچیوں کا آزمودہ عمل

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں جب سکول میں پڑھتی تھی سبق یاد کرنے کے بعد بھول جاتی تھی اور کبھی یاد بھی نہیں ہوتا تھاتومجھے کسی نے یہ عمل بتایا‘ سورئہ الم نشرح روشنائی سے لکھ کر رات کو رکھ لیتی تھی ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح پی لیتی تھی الحمداللہ آج تک سبق یاد ہے۔ سکول کی دیگر بچیوں نے بھی یہ عمل کیا تو ماشاء اللہ انہیں جلدی سبق یاد ہو جاتا تھا پھر ہم سکول کے پانی والے کولر میں ایک ایک الم نشرح کچی روشنائی جو پین کی ہوتی ہے روز لکھ کر ڈال دیتے تھے‘ الحمدللہ پورے سکول کا رزلٹ وفاق میں 100 فیصد رہا۔
کند ذہن بچوں کیلئے:میرے ساتھ ایک ٹیچر کا بیٹا کندذہن تھا اس کو اکتالیس دن کے لیے سورئہ لکھ کر دی الحمداللہ اس کا ذہن کھل گیا۔ (طریقہ) سورۃ الم نشرح بمعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ لکھ کر روزرات کو ایک گلاس پانی میں رکھ لیں‘ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں‘ اکتالیس دن کے اندر اندر ذہن بہت کھل جائے گا اور اگر روز پیتے رہیں چھوٹے بڑے سب تو بہت فائدہ ہے۔نوٹ:اس کے پینے سے اکثر بچوں کو موشن لگ گئےتھے لیکن بعد میں بالکل ٹھیک ہوگئے تھے کیونکہ اندر کی غلاظت باہر آتی ہے اکثر بچوں کے پیٹ میں درد بھی شروع ہوا تھا لیکن ہماری ٹیچر نے بتایا کہ آپ سب پیئو یہ پانی الحمدللہ ایک ہفتے کے اندر اندر سب کے پیٹ کا درد بھی ٹھیک ہوا اور یادداشت ایسے تیز ہوئی کہ بچیوں نے تین دن کا سبق ایک دن میں یاد کرنا شروع کردیا ۔محترم حکیم صاحب اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے جن کے ذریعے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔ (ج،ش)

رزق میں برکت کا انوکھا قرآنی عمل

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں اور ہمیں آپ کا فیض اور دیدار نصیب فرمائیں۔ آمین۔
رزق میں برکت کے لیے
رزق میں برکت کے لیے سورئہ یٰسین ہر روز صبح پڑھنی چاہیے جو صبح سویرے سورئہ یٰسین روزانہ پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پورے دن کے رزق کا انتظام کر دیتا ہے اور پورا دن ہر مشکل سے بچا رہتا ہے۔
امتحانوں میں کامیابی کے لیے
امتحانوں میں کامیابی کے لیے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے پہلے سات دفعہ حَسْبُکَ اللہُ ھُوَ الَّذِیْ اَیَّدَکَ بِنَصْرِہٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ پڑھیں اوّل و آخر تین دفعہ درود شریف پڑھیں انشاء اللہ امتحانوں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ (کوثر احسان، لاہور)

 

دل اور نظر کی کمزوری دور!بزرگوں کا آزمودہ

بہی پھل: یہ پھل پہاڑی علاقے مری، سوات اور آزاد کشمیر میں بکثرت سے پایا جاتا ہے سیب کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اسکا ہم شکل اور ذائقے میں ملتا جلتا ہے۔ یہ ان قیمتی پودوں میں سے ہے جس کے تمام اجزاء جڑ، تنا، شاخیں، پتے اور پھل یکساں طبی خواص رکھتے ہیں اسکی دو اقسام ہوتی ہیں شیریں اور ترش۔ مجموعی طور پر اسکا مزاج سرد خشک ہے۔ حیاتین ج کا خزانہ ہے اسکا بیج بہی دانہ کہلاتا ہے۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے شربت کی شکل میں بھی لذت اور افادیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ بزرگوں سے روایت ہے کہ یہ پھل بطور غذائی اور دوا دل کی کمزوری دور کرنے کیلئے مفید ہے۔ یہ بینائی تیز کرتا ہے۔ دل کو شاد اور ذہانت بڑھاتا ہے۔ معدے اور جگر کیلئے مفید ہے۔ مثانہ، گردے کی پتھری خارج کرتا ہے۔ جب یہ پک جائے تو اسکے استعمال سے انتڑیوں کو صاف کرکے ان کی صلاحیت کارکو بڑھاتا ہے۔بہی کے پتوں کا جوشاندہ معدے کے السر کا عمدہ غذائی علاج ہے جوشاندہ بنانے کیلئے چندپتے رات بھرایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح مل چھان کر پانی پی لیں۔ پتوں ہی سے تیار کردہ تیل بار بار زکام ہونے اور سانس کی تکالیف سے نجات دلاتا ہے ‘تیل بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پتوں کے رس میں ہموزن تلوں کا تیل ملا کر آگ پر پکائیں اس میں چند دانے کالی مرچ، آدھی چمچ زیرہ شامل کرلیں جب سارا رس جل جائے صرف تیل رہ جائے نکال کر بوتل میں محفوظ کرلیں چھاتی اور کمر پر گرم تیل کی مالش کریں سردی کے موسم میں سینے کی جکڑن، نزلہ، زکام سے بھی نجات دلاتا ہے۔ چوٹ اور درد کی جگہ پر بھی مالش سکون کا باعث بنتی ہے۔ اسکے بیج بہی دانہ کہلاتے ہیں۔ خشک کھانسی ، گلے اور سینے میں خرخراہٹ کیلئے تھوڑے سے بہی دانے منہ میں رکھ کر چوسنے سے حلق میں ملائمت کا احساس ہوگا، پیچش اور اسہال میں اسپغول کے ہمراہ لیں پٹھوں کی کمزوری اور درد قولنج میں شہد کے ہمراہ کھائیں۔ (کلیم اللہ شیخ، بہاولپور)

دومجرب ترین ٹوٹکے کئی بار آزمائے جاچکے ہیں!

دومجرب ترین ٹوٹکے کئی بار آزمائے جاچکے ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں‘ اس کے کئی ٹوٹکوں کی آزمائش کی‘ جو کہ درست ہوئے‘ میرے پاس بھی دو مجرب ٹوٹکے ہیں جو میں کئی بار آزما چکاہوں:۔1۔ خونی بواسیر کیلئے:ہرڑ کے اوپر کے چھلکے اتار کر گرینڈر میں پیس لیں‘ کپڑچھان کرکے پاؤڈر بنالیں‘ پھر اس کے بڑے کیپسول بھرلیں‘ روزانہ صبح ناشتہ کے بعد ایک کیپسول پانی سے استعمال کریں۔ قبض کیلئے اسپغول کا چھلکا استعمال کریں‘ ان شاء اللہ خونی بواسیر سے جان چھوٹ جائیگی‘ فائدہ ہونے کے بعد بھی اس کا استعمال چالیس دن جاری رکھیں‘ مکمل آرام آجائے گا۔ شوگرکے زخم کیلئے: شوگر کے زخم پر صرف شہد کی پٹی کریں‘زخم خشک ہوکر ٹھیک ہوجائے گا۔ مجرب ہے۔ (محمد خالد شکیل‘ کراچی)

باپ کی ہدایت یا بیٹے کی تابعداری چاہیے! یہ عمل کیجئے!

گھریلو جھگڑوں سے یقینی نجات
جب مشکلات، گھریلو ناچاقیاں روزانہ کے گھریلو جھگڑے آپ کو مایوس کردیں تو اس پریشانی کے عالم میں اس دعا کو لاتعداد پڑھیں اللہ اپنے حکم سے پریشانی کو دور کردے گا۔
وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَذْہَبَ عَنَّا الْحَزَنَ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَکُوْرُ
اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دو ر کیا بے شک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے۔ (سورئہ فاطر)
شادی میں تاخیر اور رکاوٹیں دور کرنے کے لیے
شادی کا مسئلہ اٹکا ہوا ہے گھر میں پریشانیاں ہیں تو یہ آیت ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں:ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظّٰہِرُوَالْبَاطِنُ وَ ھُوَ بِکُلَّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
رشے میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے
اگر کسی کے رشتے میں کوئی رکاوٹ ڈال رہا ہو تو سورئہ اخلاص ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھ کر رکاوٹ ڈالنے والے کو ذہن میں رکھ کر پھونکیں۔ ان شاء اللہ رکاوٹ بہت جلد دور ہو جائے گی یہ عمل میں نے جس کسی کو بھی بتایا اس کو یقینی فائدہ ہوا ہے۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ۔ اَللہُ الصَّمَدُ۔ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ۔ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ
باپ کی ہدایت کیلئے
اس شخص کا باپ شریعت کی نافرمانی کرتا ہو اور بیٹا شریعت کا تابعدار ہو اور باپ کو بھی خدا اور رسول ﷺ کا تابعدار بنانا چاہے تو اکیس مرتبہ روزانہ سورئہ مریم کی آیت 43 پڑھ کر پانی یا کسی اور چیز پر دم کرکے پلائے ان شاء اللہ مقصو حاصل ہوگا۔

4سال کی عمر میں بھی جو بچے نہ چلتے ہوں اب دوڑیں گے!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت ہی اچھا اور فائدہ مند رسالہ ہے اس میں طرح طرح کے نسخے، ٹوٹکے آتے ہیں جو میں اکثر استعمال کرتی ہوں۔ میرے پاس بھی ایک ٹوٹکہ ہے‘ جو بچے تین سے چار سال کی عمر میں بھی چلنا شروع نہ کریں‘انہیں اگر استعمال کروایا جائے تو وہ چلنا کیا دوڑنا شروع کردیتے ہیں۔
جس میں بچے کو صبح و شام ساگودانہ پکا کر کھلایا جائے۔ ساگودانہ کو پہلے پانی میں ہلکی آنچ پر رکھ کر پکنے دیں پھر دودھ گرم ہوتو وہ ڈال کر پکنے دیں۔ آخر میں ایک چھوٹا چمچہ زیتون کا تیل ملا کر بچے کو روزانہ یہ ساگودانہ کھلائیں۔ زیتون کے تیل کی مالش روزانہ کریں زبان کے اندر خوب اچھی طرح زیتون کا تیل ملیں۔
جو بچہ نہیں بولتا وہ بولنے لگ جائے گا
عقر قرحا پنسار سٹور سے خرید کر پیس لیں اور یہ بھی منہ کے اندر زبان پر اچھی طرح ملیں اور ’’ورچھ‘‘ جس کو ’’وج‘‘ ، ’’بج‘‘ بھی کہتے ہیں یہ گرہ دار اور ایک انگلی برابر موٹی جڑ برائون کلر کی ہوتی ہے یہ اچھی طرح پیس لیں اسکی بو ذرا ناگوار ہوتی ہے مگر اسکا فائدہ بہت ہے یہ شہد میں مکس کر کے دو چٹکی بچے کو کھلانے سے بچہ بولنے پر جلدی قادر ہوتا ہے اورذہین ہوتا ہے۔ بچے اور بوڑھوں سب کیلئے فائدہ مند ہے بڑے لوگ دودھ گائے کے ساتھ آدھی چمچ ’’ورچھ‘‘ روزانہ لیں، بھولی باتیں بھی یاد آنے لگتی ہیں۔ اسکے بہت فائدے ہیں ہم اپنے بچوں کو اور بڑوں کو یہی استعمال کراتے ہیں۔ بچوں کو زیتون کے تیل اور تل کے تیل دونوں ملا کر مالش کرانے سے طاقت آتی ہے، چلنے پھرنے کے قابل ہو جاتا ہے انشاء اللہ۔ اس کے علاوہ بچوں کو شہد میں ملٹھی کا اوپر کا چھلکا کھرچ کر استعمال کرنا ضروری ہے کیونکہ اس پر سانپ عاشق ہوتا ہے لہٰذا ملٹھی کا اوپر کا چھلکا کھرچ لیں پھر ملٹھی کو پیس کر سفوف بنالیں پانی میں بھگو کر یا ابال کر بھی تھوڑی تھوڑی دیں۔
پتے کی پتھری کا آسان ترین علاج
آج کل پتے کی پتھری بہت سے لوگوں کو ہے اس کے لیے میرا ذاتی تجربہ شدہ نسخہ ہے۔ سب سے پہلے تو چکنی اشیاء حلوا ساگ وغیرہ سے پرہیز کریں۔ آپ مولی کے پتے لے کر دھولیں ہر روز دو مولیوں کے پتے کوٹ لیں پھر ان کو اچھی طرح نچوڑ کر آگ پر رکھیں اس سے عرق الگ ہو جائیگا اور سبز سبز موادالگ۔ اب عرق کو چھلنی باریک والی سے چھان کر اس میں کاسنی کا عرق بھی اتنا ہی شامل کرکے روزانہ ایک مرتبہ پئیں۔ (۲)صبح نہار منہ زیتون کا تیل اس میں ایک لیموں کا رس شامل کر کے پئیں۔ (۳)دوپہر کو کریلا نصف کوٹ کر اس کا جوس نکالیں ایک بڑی چمچ میں دو چمچ دودھ شامل کریں ایک عدد لیموں کا رس بھی شامل کریں یہ کچھ عرصہ استعمال کریں تو ان شاء اللہ آپریشن کی ضرورت نہ ہوگی یہ بہت کارآمد اور میرا ذاتی استعمال شدہ نسخہ ہے۔چند دنوں میں ہی رزلٹ نظر آنا شروع ہوجاتا ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 704 reviews.