گھر میں عزت نہیں! اس لیے خودکشی کرلی
میرے ایک دوست نے اس لیے خودکشی کرلی کہ گھر میں اس کی عزت نہیں تھی۔ بچے نافرمان، بیوی دلچسپی لینی چھوڑ دی تھی۔ ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا، اس کی بیوی جانتی بھی تھی مگر اس نے لڑنا جھگڑنا چھوڑ دیا تھا۔ الکحل کا نشہ کرتا‘ کاروبار میں مسلسل ناکامی نے اسے مایوسی کا شکار کردیا ‘جب قرض بڑھ گیا تو اس نے خود کو گولی مار لی۔اب عزت کے معاملے میں مجھے بھی فکر رہتی ہے کہ خاندان والے کسی سے کم نہ سمجھیں، میری ہر بات مانی جائے۔اب مجھے بھی شدید مایوسی ہونے لگی ہے۔ اس بے چارے نے اپنے گھر والوں کی وجہ سے جان تک دیدی۔ (م۔قصور)
آپ کے دوست کی خودکشی کی وجہ گھر والے نہیں تھے بلکہ نشہ تھا، دوسری وجہ قرض ہوسکتا ہے۔ الکحل کا نشہ کرنے والے خودکشی کی کوشش میں ناکام نہیں ہوتے ، ان میں برداشت کی کمی ہو جاتی ہے۔ بیوی بچوں کی لاتعلقی اور کاروبار میں ناکامی اس کی اپنی غفلت سے ہوئی۔ گھر والوں سے وہی لوگ عزت کرواسکتے ہیں جو محبت کرتے ہوں اور محبت کرنے والے یہ نہیں چاہتے کہ ان کی ہر بات مانی جائے، وہ دوسروں کی رائے بھی اہم سمجھتے ہیں، مشورہ لیتے ہیں۔ اگر آپ کسی طرح کا نشہ نہیں کرتے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں