Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

 

جادو کا مارا ہوں! مکان کا لین دین‘ رکاوٹ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بچپن سے لے کر آج تک جادو کا مارا ہوا پھر رہا ہوں جو کام بھی شروع کرتا ہوں ناکامی ہوتی ہے یہاں تک کہ مکان خریدا ہے اس کے لین دین میں بھی رکاوٹ ہے۔ مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمادیںتاکہ میں بھی پرسکون زندگی گزار سکوں۔(پوشیدہ، فیصل آباد)
جواب:1۔اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ ‘ گیارہ بار۔ 700 مرتبہ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَ دعا پڑھیں۔ 11دن۔21. دن یا 41 دن۔ 2۔ مرد حضرات ننگے سر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر پڑھیں۔ 3۔خواتین گھر کے اندر بیٹھ کر پڑھیں اور سر ڈوپٹے سے ڈھکا ہونا چاہیے۔اس عمل کے ساتھ سارا دن کھلا سارا گھرانہ اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ ان شاء اللہ مسائل کا حل انہی وظائف میں ہے۔

 

شوہر جو کام کرتے ہیں نقصان ہوتا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا تیرہ سال کا ہے سارا جسم کانپتا ہے چل نہیں سکتا۔ شوہر جو کام کرتے ہیں نقصان ہو جاتا ہے دو سال ہونے کو ہیں کوئی کام نہیں ہے بہت پریشان ہوں۔ بیٹے کے لیے دوائی اور شوہر کی نوکری کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں۔ @(ثمرہ، کوٹ ادو)
جواب: نماز فجر کے بعد ایک تسبیح لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ جب بھی کوئی نیا کام شروع کریں‘ جس دن کام کا آغاز کرنا ہے اس دن چند افراد مل کر 81 مرتبہ سورۂ یٰسین پڑھ کر دعائے کرلیا کریں اور پانی پر دم کرکے دکان یا جو بھی کام شروع کررہےہیں اس کے چاروں کونوں میں پانی چھڑک لیا کریں‘ مزید ایک انتہائی کامیاب عمل ہے کہ اپنی آمدن کا اڑھائی فیصد نکال کر اسی دن صدقہ کردیا کریں۔ بیٹے کو عبقری دواخانہ کی ’’شفاء یابی‘‘ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کروائیں۔
وسرا عمل: میں نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ

 

گھر میں اثرات! کوئی نوکری نہیں مل رہی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گھر میں اثرات کی وجہ سے کوئی نہ کوئی رکاوٹ یا تنگدستی رہتی ہے۔ اچھی نوکری نہیں مل رہی (انجینئر فرحان جاوید)
جواب:ایک بارہا کا آزمودہ عمل آپ دے رہے ہیں۔یہ عمل چالیس دن تک ایک ہی جگہ پر اول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں گیارہ دفعہ سورۂ یٰسین پڑھنی ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہونا ہے۔ ان شاء اللہ آزمودہ ہے‘نوکری مل جائے گی یا اپنے کاروبار کا بہتر سلسلہ بن جائے گا۔ اگر چالیس دن سے پہلے نوکری مل جائے تو عمل نہیں چھوڑنا پورے چالیس دن کرنا ہے‘ کسی کو دس دن‘ کسی کو اکیس اور کسی 28 دن کے اندر نوکری مل جاتی ہے‘ گھرکے اثرات کیلئے بھی یہی عمل ہے۔
میرے بھائی نے یہ عمل مسجد میں کیا اور ان کو ایک ہفتہ میں سرکاری نوکری مل گئی۔

 

چیسٹ میں اذیت ناک گلٹی!

چیسٹ میں اذیت ناک گلٹی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بہن کی شادی نہیں ہورہی۔ لوگ دیکھ کر چلے جاتے ہیں‘ مگر رشتہ طے نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ میری چیسٹ میں گلٹی ہے‘اس میں جلن درد بہت ہوتی ہے‘ ایسا لگتا ہے کہ کوئی پہاڑ سا پتھر ہے‘ بیمار کمزور چڑچڑی اور بے طاقتی کا شکار ہوں۔ شوہر اور بچوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں مگر بے بس ہو۔ کوئی دوائی یا وظیفہ عطا فرمائیں۔(ش۔ج، پاکپتن)
جواب:آپ سورہ ٔمریم اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس کو سارا دن پلائیں‘ چالیس دن متواتر پلائیں ‘ناغہ نہ کریں۔ ان شاءاللہ گلٹی ٹھیک ہوجائے گی۔ آپ کی بہن کے لیے درج ذیل وظیفہ ہے‘ وہ خود بھی پڑھیں‘تمام گھر والے بھی بہن کی نیت کرکے پڑھ سکتے ہیں۔یہ مجرب عمل ہے۔ اگر سچے دل اور سچی لگن سے کیا جائے تو انشاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ مدت عمل 11 دن ہے‘ بدھ کو نماز عشاء کے بعد گیارہ ہزار بار روزانہ اسم الٰہی یَامُعْطِیُ کا ورد کریں۔ اول و آخر درود شریف 11 بار پڑھیں۔ دوران عمل کھانا‘ پینا‘ بولنا نہیں چاہیے ورنہ عمل باطل ہوجائے گا۔ روزانہ لباس‘ جگہ اور جائے نماز بھی ایک ہو۔ ان شاء اللہ نکاح کے پیغام کے علاوہ شادی کے اخراجات کا بھی بندوبست ہوجائےگا۔یہ عمل میں نے جس کو بھی بتایا اور اس نے یقین سے کیا تو اس کا کام بن گیا۔

 

 

وظیفہ بتائیں! کاروبار پھر سے چمک اٹھے

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بہت پریشان ہوں میرے چاچااور ہم عرصہ سے اکٹھے رہ رہے تھے زندگی بہت پرسکون سے گزر رہی تھی جب سے میرے چچا علیحدہ ہوئے ہیں زمین جائیداد سب کچھ دے کر ہمارے حصہ میں سات مرلہ کی تین منزلہ کوٹھی آئی ہے اور ہمارا جدی پشتی کاروبار سونے کے زیورات بنانے کا ہے وہ ایک دوکان حصے میں آئی ہے حکیم صاحب چاچا جب سے علیحدہ ہوئے ہیں انہوں نے ہمارے اوپر سفلی جادو کروا دیا ہے اور ہمارے کاروبار کو بند کروادیا ہے۔ پہلے ہمارا سونے کا کاروبار اتنا عروج پر تھا کہ کسٹمر اپنی باری کا انتظار کرتے تھے اور اب کاروبار کا حال یہ ہے کہ صبح سے شام تم خالی بیٹھ کے گھر واپس جاتے ہیں۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ کاروبارچمک اٹھے۔(پ‘ میلسی)
جواب: سات روز تک مسلسل بلاناغہ مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں اعتکاف کی نیت کرکے بیٹھ جائیں اور یہ عمل کریں:۔10 تسبیح یَاکَافِیُ، یَاغَنِیُّ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ پڑھیں۔ اس کے بعد دس بار آیۃ الکرسی پڑھیں اور دل میں کاروبار میں برکت اور وسعت کی نیت رکھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سات دن پورے ہونے سے پہلے ہی کاروبار پر لگی بندش ختم ہوجائے گی۔ ورنہ ایک ہفتہ یہ عمل اور کرلیں ان شاء اللہ تعالیٰ اگلے ہفتے تک آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔سفلی عمل سے نکلنے کیلئے سارا دن کھلا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ گھر میں چوبیس گھنٹے سورۂ بقرہ کی آڈیو ریکارڈنگ چلائیں۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 660 reviews.