ہارٹ اٹیک! اب کافی بہتر ہوں! لاجواب قہوہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے 2016 میں ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ میرے بھائی اور بیٹوں نے آپریشن سےسٹنٹ ڈلوایا تھا۔ اب 2018کو بہت زبردست اٹیک ہوا۔ میں نے رتن جو کا قہوہ بنا کر ہر گھنٹے بعد پیا فوراً ٹھیک ہوگیا جب اٹیک ہوا میرے ہاتھ پائوں بائیں طرف کے ٹھنڈے برف کی طرح ہوگئے اور پسینہ بہت زیادہ آیا۔ رتن جَو کا قہوہ اور دو چمچ شہد میں تین چٹکی کالی مرچ ڈال کر پیا اور فوراً بعد ایک چمچ شہد اور لی۔ اب میں ساگودانہ تین وقت کھا رہا ہوں‘ مجھے شوگر بھی ہے اس لیے میٹھا ڈال کر نہیں کھاتا اب کافی بہتر ہوں۔ (محمد مصطفی،راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں