Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ویک اینڈ پرہوٹل کا کھانا! فیشن نہیں نسلوں کی تباہی ہے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

سعدیہ اویس،لیہ

باہرکھانا کھانے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ہر خاص وعام بازار کے کھانوں کا شوقین نظر آتا ہے۔جگہ جگہ فوڈ اسٹریٹ قائم ہوچکی ہیںجن میں طرح طرح کے کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔ہر ویک اینڈ پر باہر جاکر کھانا کھانا سب سے مقبول تفریح بن چکی ہے۔باہر کے کھانے دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن یہ کس طرح تیار ہوتے ہیں اکثر لوگ اس سے نا واقف ہیں۔جب ہم اپنا کھانا خود تیار کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس میں استعمال ہونے والی ہر چیز صاف ستھری اورخالص ہو۔اس کی تیاری میں کوئی مضر صحت چیز شامل نہ ہو۔جب ہم یہی چیز باہر کھاتے ہیں تو وہ اچھی تو بہت لگتی ہے لیکن اس کے صاف ستھراہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔فوڈ اسٹریٹ اور ریستورانوں میں تیار شدہ یہ کھانے صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں۔جو انسانی جسم کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔ان کھانوں سے ہونے والے نقصانات ذیل میں درج ہیں۔
بلڈ پریشر
غیرمعیاری ہوٹلوں کےمضر صحت کھانوں میں شامل آلودہ نمک بلڈ پریشر میں خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ان کھانوں کو تیار کرنے کے لئے استعمال ہونے والا غیر معیاری تیل دل اور رگوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
فوڈ پوائزننگ
غیرمعیاری ہوٹلوں میںغیر معیاری اورباسی کھانا کھانے کی وجہ سے عموماََلوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے الٹیاں، دست اور پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے‘ساتھ ہی بخار بھی چڑھ جاتا ہےجس سے پانی کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیںاور بعض اوقات ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔
تیزابیت
مضر صحت کھانوں میں استعمال ہونے والے تیل میں تیزابی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔معدے میں ضرورت سے ذیادہ تیزابیت معدے کو نقصان پہنچاتی ہے اور السر کا باعث بنتی ہے۔پیٹ اور سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے اورہاضمے میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔
پیٹ کے مسائل
مضر صحت کھانے پیٹ کے درد کا باعث بنتے ہیں۔یہ کھانے کھا کر لوگ مختلف تکالیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔اکثر لوگوں کو دست یا مستقل قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔
جسم کی بدبو
مضر صحت کھانا کھانے کی وجہ سے جسم سے بدبو دار پسینہ نکلتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم سے خارج ہونے والے پسینے میں غذا کے آلودہ اجزا ء شامل ہوجاتے ہیں جو جسم کی بدبو کا باعث بنتے ہیں۔
الرجی
مضر صحت کھانوں کی وجہ سے جسم کو مختلف قسم کی الرجی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔کھانوں میں استعمال ہونے والے غیر معیاری اجزاء کی موجودگی کسی بھی الرجی کا باعث بن سکتی ہے۔اور ان سے بچنا نا ممکن ہوتا ہے۔
مہاسے اور جلدکے مسائل
غیر معیاری کھانے میں خارش پیدا کرنے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جلد پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں۔جلد کے مسائل میں سب سے عام چہرے پر مہاسوں کا نمودار ہونا ہے۔کھانوں میں بہت ذیادہ چکنائی اور مصنوعی رنگوں کا استعمال مہاسوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔
موٹاپا
باہر کے غیر معیاری کھانے وزن کو بڑھانے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ان کھانوں میں شامل ہونے والے اکثر اجزاء میں شکر،چکنائی ا ورنمک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔یہ تمام چیزیں موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔اور موٹاپا صحت کے مسائل میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ہائپر لپڈیمیا
جسم میں چکنائی(لپڈ)کی مقداربڑھ جانے کی وجہ سے جسم بھاری اور بے ڈول ہو جاتا ہے۔لپڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار دل کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔مضر صحت کھانوں میں شامل غیر معیاری تیل،ہائپر لپڈیمیاکا باعث بنتا ہے۔
ذ یابیطس
مضر صحت کھانوں میں کاربوہائیڈریٹ اور شکر کی ذیادتی اور قوت بخش اجزاء کی کمی ذیابیطس کا باعث بنتی ہے۔جو جسم میں شکر کی مقدار بڑھ جانے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر ہم باہر کھانا کھانے کے شوق پر قابو پالیں اور گھر میں ہی اچھے کھانے تیارکرکے اپنا شوق پورا کر لیں تو لا تعداد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 649 reviews.