Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمر ، پٹھوں کے شدید درد سے چند دنوں میں چھٹکارا مل گیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو 10 سال ہوگئے او رمیرے تین بچے ہیں۔ سارا دن ان کی دیکھ بھال اور گھر کا کام کاج کرتے کرتے اکثر میری کمر اور پٹھوں میں درد رہناشروع ہو جاتا۔ بس پھر کوئی کام کرنا عذاب لگتا ۔ محلے کے ڈاکٹر سے دوائی لے لیتی وقتی طور پر ایک دو دن سکون رہتا لیکن پھر کمر میں درد شروع ہو جاتا۔ میں بہت پریشان تھی کہ میں کیسے اس درد میں بچوں کی دیکھ بھال کروں گی؟ عبقری رسالہ تقریباً ایک سال سے میرے شوہر نےہاکر کے ذریعے گھر لگوا رکھا تھا جو ہر ماہ باقاعددگی سے گھر دے جاتا۔ میرے شوہر عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ان کے سٹڈی روم میں عبقری کے کافی شمارے پڑے ہیں۔ میں ان کے روم کی صفائی کررہی تھی تو میں نے سوچا کہ آخر میرے شوہر اس رسالے میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں‘ ذرا میں بھی عبقری کا مطالعہ کرکے دیکھوں‘ صفائی چھوڑی اور رسالہ پڑھنے بیٹھ گئی‘ صفحات پلٹتی گئی اور پڑھتی گئی اور منہ سے ماشاء اللہ کا ورد نکالتی گئی‘ لاجواب اور باکمال رسالہ تھا‘ مجھے غصہ آرہا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے بھی عبقری پڑھنے کی ترغیب ہی نہ دی اور اتنے بڑے خزانہ سے خود ہی مستفید ہورہے ہیں۔ صفحات پلٹتے پلٹتے آخر کے صفحہ پرادویات کا تعارف پڑھا تووہاں’’کمر،جوڑوں اور پٹھوں کا درد کورس‘‘ کے متعلق لکھا تھا۔ شام کو میرے شوہر گھر آئے تو میں نے پہلے تو ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے عبقری کے متعلق مجھے کیوں نہ بتایا مزیدان سے کہا کہ عبقری میں ایک دوائی ہے ’’کمر، جوڑوں اور پٹھوں کا درد کورس‘‘ مجھے وہ چاہیے۔ شوہرصاحب مسکرائے اور کہنے لگے کہ کیسا لگا ’’عبقری‘‘ رسالہ میں نے کہا کہ یہ تو بہت ہی لاجواب رسالہ ہے میں نے آج تک ایسا رسالہ نہیں دیکھا اس میں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے اور نسخہ جات بہت ہیں یہ وہ ٹوٹکے ہیں جو ہماری دادی ، نانی استعمال کیا کرتی تھیں۔ شوہر نے کہا کہ میں تم کو کل دوائی لا دوں گا اگلی شام کو گھر آئے تو ان کے ہاتھ میںکورس تھا۔ ۔ میں نے استعمال کردیا۔ ایک کورس کے استعمال سے درد میں نمایاں کمی ہوئی۔ میں نے اپنے شوہر سے کہہ کر ایک اور کورس منگوا لیا ہے جس کا استعمال ابھی بھی جاری ہے۔ (زوجہ عارف بیگ، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 635 reviews.