Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ضدی بیماریوں سے چھٹکارا پانے والوں کے تجربات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات: قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔۔۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔

بچی کے قد میں نمایاں اضافہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر 10 سال ہے لیکن قد چھوٹا ہونے کے باعث لگتی 7 سال کی تھی میں اس کے قد کو لے کر بہت پریشان تھی ۔ مختلف چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے اس بارے مشورہ کیا‘ دو سے تین ماہ ادویات اور اچھی خوراک ، صبح کی ورزش بھی اس کو کرواتی لیکن ایک انچ بھی قد میں اضافہ نہ ہوا۔ایک روز میں اپنی بچی کو لے کر صبح کی سیر کے لیے مقامی پارک میں گئی وہاں اس کو جھولے کے ساتھ لٹکا رہی تھی تو پاس سے بیٹھی ہوئی ایک خاتون نے کہا کہ بہن اس طرح بچے کا قد نہیں بڑھے گا اس کیلئے مناسب خوراک اور علاج کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے اس کو اپنی تمام کہانی سنائی کہ کہاں کہاں میں اپنی بچی کو لے کر گئی اور کتنے ماہ دوائی دی۔ خاتون نے مجھ سے کہا کہ آپ ایسے کریں عبقری دواخانے کا ’’قد دراز کورس‘‘ استعمال کرائیں‘ انشاء اللہ دو تین کورسز کے استعمال سے آپ کی بچی کاقد بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ میں نے خاتون سے عبقری دواخانے کا ایڈریس لیا اور اگلے روز ہی دواخانے پہنچ گئی اور قددراز کورس لے کر واپس گھر آئی۔ میں نے بچی کو دوا دینا شروع کی اس کے ساتھ ساتھ اس کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا اور صبح کی سیر اور ورزش تو پہلے ہی میری روٹین میں شامل تھی۔ دو ماہ میں میری بچی کے قد میں واضح فرق نظر آنا شروع ہوگیا۔(نبیلہ شیخ، لاہور)
کان دردایسے غائب جیسے کبھی ہوا ہی نہ تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دس دن سے میرے کان میں شدید درد تھا‘ شائیں شائیں کی آوازیں، کھجلی، خارش ہوتی تھی میں نے تیل گرم کرکے کان میں ڈالا جس سے خارش اور کھجلی ختم ہوگئی لیکن درد نہیں جارہا تھا ۔ ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے کہا کہ آپ کے کان میں چھوٹی سی پھنسی ہے ۔ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے دوائی دیدی ایک خوراک کھائی جس سے درد ختم ہوگیا۔ لیکن دو دن بعد پھر ویسے ہی درد ہونا شروع ہوگیا۔ ہر روز کوئی نیا نسخہ آزما رہا ہوں لیکن تمام کوششیں بیکار رہی۔ آخر تنگ آکر میں نے کان میں تمام چیزیں ڈالنا بند کردی کیونکہ درد ختم ہی نہیں ہورہا تھا۔ میری بڑی بہن گھر آئیں‘ان کو میرے کان کے مسائل کا علم تھا‘ اس نے آتے ہی مجھے بلایا اور ’’کان شفاء‘‘ میرے ہاتھ میں تھما دی‘ ۔ میں نے لکھی گئی ہدایات کے مطابق قطرے ڈالے تین دن ڈراپر کے استعمال سے میرے کان کا درد غائب ہوگیا۔بہن سے فون پر بات ہوئی اسے بتایا کہ میرا کان درد بالکل ختم ہوگیا‘ اب ہمارے گھر میں بھی سب عبقری رسالہ پڑھتے ہیں‘ درس سنتے ہیں‘ میں تو ہر ماہ عبقری رسالہ حسب توفیق لوگوں میں تقسیم بھی کرتا ہوں کیونکہ عبقری ہی سے میری بہن کو ’’کان شفاء‘‘ ڈراپر کا علم ہوا تھا اور اس نے عبقری دواخانہ سے منگوا کر مجھے دیا۔ الحمدللہ! عبقری رسالہ تقسیم کرنے سے ہی میرے بے شمار مسائل حل ہورہے ہیں اور یہ میں جاگتی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔(فیضان منور، دیپالپور)
بواسیر سے نجات مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے مصالحہ دار چیزیں کھانے کا بہت شوق تھا ‘اکثر ہفتے کی شام کو دوستوں کے ساتھ پروگرام بنا لینا کہ آج تکہ، کباب، کڑاہی اور اس جیسی چٹ پٹی چیزیں کھانا میرا شوق تھا۔ایک روز مجھے بواسیر کی شکایت سی ہوئی میں نے ڈاکٹر کو تمام صورتحال بتائی تو اس نے کہا کہ تمہیں بواسیر ہوگئی ہے آج سے تمام مصالحے دار چیزیں کھانا بند کردو ورنہ زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ادویات کا استعمال باقاعدگی سے کرو۔ میں نے ڈاکٹر کی دی گئی ادویات کااستعمال جاری تھا بیس دن مسلسل ادویات کھانے سے معدے خراب ہوگیا بواسیر کا مرض بھی ٹھیک نہ ہوسکا۔ میری پریشانی دن بدن بڑھتی جارہی تھی۔ جسم کمزور اور خون کی کمی کا شکار ہونے لگا تھا۔ میںموبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرتا تھا تو کسی دوست نے میرا نمبر عبقری کے واٹس ایپ پر رجسٹرڈ کروادیا تھا۔ مجھے اکثر میسج آتے پر کبھی اوپن نہیں کیےایک روز میں فارغ بیٹھا تو میں نے واٹس ایپ کے میسج اوپن کیے تو اس میں ایک پوسٹ ’’بواسیر کورس‘‘ دوائی کی تھی۔ بذریعہ پارسل گھر منگوالی۔ ہدایات کے مطابق دوائی کھانا شروع کی ایک کورس کے استعمال سے مجھے واضح فرق محسوس ہوا اور تقریباً دو کورس کے استعمال سے مجھے بواسیر جیسی بیماری سے نجات مل گئی۔ (ندیم کاشف، پھول نگر)
بوجھل طبیعت میں چستی آگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے دس سال سے بینک میں جاب کرتا آرہا ہوں سارا دن کرسی پر بیٹھنا اور نظر کمپیوٹر کی طرف لگائے رکھنا ہی بہت بڑا کام ہے۔ طبیعت بوجھل بوجھل ، سستی، جسم میں جیسے جان ہی نہیں ایسی طبیعت رہنا شروع ہوگئی تھی۔ میں نے بینک سے چھٹیاں کرنا شروع کردی جس سے میری کارکردگی کافی متاثر ہوئی۔ دل کرتا تھا کہ گھر بار چھوڑ کر کہیں دور جنگل میں چلا جائو جہاں مجھے ذہنی سکون ملے۔ پھر میں نے ایک ماہر نفسیات سے رابطہ کیا اس نے مجھے مشورہ دے کہ آپ کچھ دنوں کے لیے قبائلی علاقہ جات میں رہ کر آئیں وہاں کی خوبصورت وادی کا دورہ کریں اس سے آپ کو ذہنی سکون مل جائے گا لیکن میری جیب اجازت نہیں دیتی تھی۔ کچھ دن گھر میں آرام کرنے کے بعد دوبارہ بینک جانا شروع کیا تو منیجر نے مجھے بلایا اور صورتحال بارے دریافت کیا کہ تم اتنی چھٹیاں کیوں کرتے ہو؟ میں نے وجوہات بتائی کہ میں ذہنی سکون کی تلاش میں ہوں۔ منیجر صاحب نے اپنے دراز میں ہاتھ ڈالا اور ’’سکون افزاءسیرپ‘‘ میرے سامنے رکھ دیا اور کہا کہ اس کو تم نے ایک ہفتے میں ختم کرنا ہے اس کے بعد مجھے آکر بتانا ۔ ایک گلاس پانی سکون افزاء حل کیا اور پی گیا۔ اس کا ذائقہ تو کڑوا تھا مگر کچھ دیر بعد جسم راحت اور سکون سے بھر گیا۔ ایک ہفتے بعد جب منیجر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا حال ہے؟ میں نے کہا سر آپ نے مجھے کیا دیدیا ہے میرے تو جسم میں توجان سے آگئی مجھے ایسی دس بوتل لا دیں ۔ منیجر صاحب مسکرا کر بولے کہ یہ عبقری دواخانے سے تمہیں مل جائے گا۔ (علی فرحان، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 616 reviews.