Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معذور لڑکی کی کامیاب شادی اور اولادنرینہ!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

دو انمول خزانے کا کتابچہ میں نے خود یقین کے ساتھ پڑھا‘ جب اس کے فوائد ملے تو میری عقل دنگ رہ گئی اس کے پڑھنے کے بعد جو معجزے اللہ نےدکھائے اور ہر کام میں آسانیاں فرمائیں تو میں نے یہ انمول خزانہ خریدے اور ہر دکھی پریشان کو دیا کرتی ہوں۔ یہ کبھی نہ سوچا یہ میرا دوست ہے یا دشمن۔ شادی کے موقع پر‘ غمی کے موقع پر‘ ان دو مواقع پر خواتین اپنے دکھ یوں بیان کرتیں جیسے کوئی دکھوں کا آلہ ہو اور اس دکھ کے آلے کا کوئی بٹن نہ ہو۔
یوں خواتین اپنے غموں کی داستان سناتیں ہر خاتون کا غم ایسا کہ سن کر سوچنا پڑتا کہ ان کو قرآن کی کونسی آیت بتائوں؟ مگر میرے پاس دو انمول خزانے کا کتابچہ موجود ہوتا اور وہ کتابچہ دکھی خاتون کو دے دیا کرتی اور عرض کرتی کہ ہمیشہ باقاعدگی سے مسلسل یقین کی طاقت سے پڑھیں‘ ہمیشہ سچ بولنے‘ نمازوں کی پابندی توجہ والی ہو۔ یہ دوانمول خزانے آپ کے ہر دکھ کا علاج ہے۔ ہر غم سے نجات ہے ہر مسئلے کا حل ہے روحانی‘جسمانی ہر بیماری کا خاتمہ ہے۔ شادیوں کی بندش ٹوٹ جائے گی، جادو سخت سے سخت ہو‘ ٹوٹے گا، اس کے پڑھنے سے نفرتیں محبت میں بدل جائیں گی‘ بے گھر لوگوں کو گھر مل جائے گا‘ بےروزگاروں کو روزگار ملے گا، بےاولادوں کو اولاد ملے گی، یہ صرف آپ بہنوں کو دے رہی ہوں اور بتا رہی ہوں‘ اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے۔
پیدائشی معذور اس عمل سےٹھیک
(۱)ایک خاتون جس کی بیٹی میں پیدائشی نقص تھا‘یوں دنیا میں آنے والی بچی ایک بدنی نقص لے کر آئی۔ گھر میں ایک سوگ کی کیفیت تھی‘ گھر والوں کیلئے اور خاص ماں کیلئے بہت آزمائش تھی۔ میری ملاقات اس خاتون سے شادی کے موقع پر ہوئی۔ وہ بہت غمگین تنہا بیٹھی تھیں ناچیز ان کے قریب گئی‘ پوچھا آپ اتنی اداس کیوں ہیں؟ ان کے چہرے پر دکھ کی پرچھائیاں گہری ہوگئیں اور گویاہوئیں میرا غم ایسا ہے ‘یہ دکھ ایسا ہے دنیا کا کوئی انسان اور کوئی حکیم کوئی ڈاکٹر میرے دل کے اندر جو بیماری ہے‘ اس کی دوا نہیں دے سکتا ہے۔ میں نےان کو بہت تسلی دی ان کے دکھوں پر محبت کا مرہم رکھ کر پیار سے بات کی‘ آپ اپنا غم تو بتائیں‘ وہ ساتھی کہنے لگیں:
ایک شرط پر اپنا غم بتائوں گی کیا آپ کے پاس اس غم کی دوا ہے؟ جواباً کہا ان شاء اللہ آپ کو ہر غم کی مصیبت کی آزمائش کی دوا ملے گی۔میرا رابطہ ایسی ہستی سے ہے جو میرے اور آپ کے غم دور کرتی ہے۔ وہ ساتھی میری عرض سن کر مطمئن ہوئیں‘ انہوں نے اپنے غموں کی طویل داستان سنائی‘ ان کی گفتگو مختصر لکھ رہی ہوں۔ میرے بطن سے میری پہلی اولاد بیٹی کی شکل پیدا ہوئی مگر اللہ تعالیٰ نے اس میں بدنی نقص رکھ دیا بس اس کی پیدائش پر میرے سسرال والوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔ پھر کچھ وقفے کے بعد کہا‘ میرے ساتھ ایسا سلوک کیا شاید جانوروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔ وہ میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگیں: مجھے بتائیں میں ماں تھی‘ کیا میری چاہت تھی کہ میرے ہاں بدنی نقص والی بچی پیدا ہو اور اولاد نرینہ نہ ہو۔ اب میری بیٹی جوان ہے اس کا کوئی رشتہ لینے کو تیار نہیں ہے میرے ساتھ میری بیٹی پر بھی ستم ڈھائے جاتے ہیں وہ ایک پل خاموش ہوئیں۔ مجھے جھنجھوڑ کر کہنے لگیں کیا آپ کے پاس کوئی مرہم ہے جس سے میری بیٹی کا نقص ختم ہو جائے کوئی دوا ہے جس سے اس کا رشتہ ہو جائے کیا ایسا علاج ممکن ہے کہ میرے ہاں اولاد نرینہ ہوجائے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 614 reviews.