Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر69:شاندار زندگی گزارنے کے جاندار اصول:قارئین کون نہیں چاہتا ہے کہ اس کی زندگی شاندار ہو اور اس کی زندگی میں خیر و ہو‘ شر نہ ہو اس زندگی میں راحت ہو‘ مشکل نہ ہو‘ اس زندگی میں عافیت ہو‘ مصیبت نہ ہو تو پھر ایسے حالات میں۔ جاندار اصولوں کی طرف توجہ کیے بغیر راحت نہیں مل سکتی پھر جب بھی جاندار اصولوں کی طرف توجہ دی جائے گی اور ان کو مشعل راہ بنایا جائے گا زندگی پرسکون پرعافیت اور راحت سے مزین ہوگی۔ اس کتاب کی تالیف صرف اسی لیے کی گئی کہ زندگی پرسکون پرعافیت اورراحت سے مزین ہو‘یہ تمام اصول اس کتاب میں آپ کو ملیں گے۔ ہاں ایک چیز لازم ہے غیرشرعی عمل میں راحت ہرگز نہیں‘ برکت ہرگز نہیں۔ اس کتاب کی تالیف میں جن معزز شخصیات کی تحریروں اور رسالہ جات سے استفادہ حاصل کیا گیا ان کے نام درج ہیں:۔ میم الف۔مرحوم شیر محمد اختر۔ مسعود احمد برکاتی۔ رضوان اکبر۔ سرفریڈرک ٹریویز۔ محمد بشیر جمعہ۔زاہد علی۔محمد شریف کیانی۔ قذیٰ عسکری۔ ممتاز احمد خان۔ مسعود فارابی۔ ڈاکٹر ایم اے فاروقی۔ پروفیسر بدراسماعیل۔ زبیر حسین۔ عرفان محمود۔ شاہد عمر۔ حکیم فیروزالدین اجملی۔رسالہ جات: حکایت۔ سیارہ ڈائجسٹ۔ اردو ڈائجسٹ۔ ہمدرد صحت۔ قومی ڈائجسٹ۔ضیاء الحکمت۔۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 607 reviews.