Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صبح کی سیر!کمزور نہ بنائے! یہ غذا کھائیے دوڑتے رہیے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

دوڑنا ایک چیلنج ہے جو لوگ صبح سویرےچہل قدمی یا دوڑنے جیسی ایکسر سائز کرتے ہیں وہ اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں کہ صبح کا دوڑنا ان کی کتنی طاقت اور انرجی کو کنزیوم کرلیتا ہے نہ صرف یہ بلکہ یہ ایکسر سائز کیلوریز کو بھی ختم کردیتی ہے۔ یہ تھکاوٹ کا باعث بھی بن جاتی ہے لیکن ان تمام باتوں کے باوجود صبح سویرے دوڑنے کی مشق کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں یہ صحت مند رہنے کے لیے انتہائی ضروری ایکسر سائز ہے جو لوگ اس ایکسر سائز کے عادی ہوتے ہیں وہ اکثر و بیشتر اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں کہ صبح کی دوڑ سے واپس آنے کے بعد کسی قسم کی غذا لینی چاہئے جو انہیں بھرپور انرجی فراہم کرسکے ذیل کے فیچر میں چند ایسے مزیدار اور ذائقہ سے بھرپور منفرد آئیڈیاز پیش کیے جارہے ہیں جس سے آپ کے ناشتہ کی رونق دوبالا ہو جائے گی اور وہ صبح کی محنت طلب ایکسر سائز کے بعد دن بھر کے لیے آپ کو چاق و چوبند اور چست رکھے گی۔

 کیلا:کیلے میں پایا جانے والی کاربوہائیڈریٹس کے متعلق ممکن ہے کہ بہت سے لوگوں کی رائے اچھی نہ ہو لیکن جو افراد صبح کی دوڑ لگاتے ہیں ان کے لیے کیلا بہترین غذا ہے۔ ہر رنر اور ایتھلیٹ اپنی انرجی بڑھانے کے لیے Carbs کا حصول چاہتا ہے اور اس کا بہترین ذریعہ کیلا ہی ہے۔ جو لوگ کیلا سادہ حالت میں نہیں کھانا چاہتے وہ اس کا شیک بھی بناسکتے ہیں اس شیک میں کیلا دودھ (بغیر چکنائی کے) اور اسٹرابیری بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بہترین ذائقہ کے لیے اس میں چند قطرے لیمن جوس ڈال دیں آپ کے ناشتہ میں بنانا شیک ایک مکمل صحتمند اور بھرپور ناشتہ ہے کیلے میں وٹامنز، منرلز اور کاربوہائیڈریٹ کا منفرد مکسچر پایا جاتا ہے جو کہ کسی ایتھلیٹ اور رنر کے Endurance کو بڑھانے میںمدد دیتا ہے۔

سبزیاں:دن کا آغازسبزیوں سے کرنا بھی صحت مند ثابت ہوتا ہے۔ ان میں پروٹین، وٹامنز اور منرلز جیسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے یہ تمام اجزاء جسم کو صحت مند، پٹھوں اور مسلز کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی فعال رکھتے ہیں۔ اگر سبزیوں کی غذائیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ناشتہ میں پالک، سلاد کے پتے، بروکلی اور گاجر سے بہترکوئی متبادل نہیں۔ اگر آپ سینڈوچ کھانا پسند کرتے ہیں تو اُبلے ہوئے انڈے کے ساتھ کھیرے اور ٹماٹر کا سینڈوچ آپ کے ناشتہ کے مزے کو دوبالا کردے گا سبزیوں سے دیگر غذائی اجزاء حاصل ہونے کے ساتھ انڈا آپ کے جسم کو پروٹین فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔ سبزیوں کے کھانے خاص طور پر Celery قسم کی سبزیاں کو اپنی ڈائیٹ یا ناشتہ کا حصہ بنانے پر بلڈپریشر نارمل رہے گا اور کینسر کے بننے والے سیل کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔

بادام:بادام ہر لحاظ سے بہترین غذا ہے اس میں کولیسٹرول کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اس لیے اس کا روزانہ کا استعمال بھی نقصان دہ نہیں ہوتا۔ یہ صبح کی دوڑ لگانے والے افراد کیلئے بھی مرغوب غذا ہے لیکن ظاہر سی بات ہے مارننگ دوڑ کے بعد ناشتہ میں صرف بادام سے کام نہیں چلایا جاسکتا اس لیے پیالہ کارن فلیکس یا پھر ایک مکمل ملک شیک میں بادام شامل کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بادام جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے وٹامنز اور منرلز کی بھرپور تعداد ہونے کی وجہ سے اس کااستعمال کئی سنجیدہ قسم کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

دہی:دہی کا استعمال ہر لحاظ سے جسم و صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اور یہ تمام ایتھلیٹ کا پسندیدہ کھانا یا ڈش ہے۔ 45 منٹ یا اس سے بھی زیادہ دوڑنے والے افراد اگر ناشتہ میں دہی کا ایک پیالہ کھائیں تو پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور دہی جسم میں طاقت اور توانائی فوری طور پر فراہم کرے گا۔ دہی سے غیر معمولی فائدہ اٹھانے کے لیے اس میں کچھ پھل یا بادام شامل کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔ دہی مسلز اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور میٹابولزم سسٹم کو طاقت عطا کرتا ہے۔

جَو کا دلیہ:یہ رنرز کیلئے آئیڈیل ڈش ہے کیونکہ اس میں پروٹین، فائبر، کاربورہائیڈریٹ کی بھرپور مقدار شامل ہوتی ہے جو صحت کیلئے ہر لحاظ سے پرفیکٹ جانا جاتا ہے۔ اگر آپ اسے ذائقہ دار بنانا چاہتے ہیں تب اس میں اپنے پسندیدہ پھل کو شامل کرکے بلینڈ کرکے استعمال کریں۔ یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اس میں فائبر موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول کا بڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔

مچھلی:سی فوڈ کی اگر بات کی جائے تو سائمن سے بہتر یا متبادل کوئی اور چیز نہیں جو کہ اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس مچھلی میں اتنی صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ آپ کے تھکے ہوئے جسم کو چاق و چوبند اور چشت بنادے۔ آپ سالمن فش کو فرائیڈ آلو اور اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ بناسکتے ہیں۔ اگر اس سے مزید غذائی افادیت حاصل کرنا مقصد ہوتو اس میں تھوڑی مقدار زیتون کے تیل کی بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ برائون رائس اور پاستا کے ساتھ بھی پکائی جاسکتی ہے جو لمبے عرصہ تک کے لیے آپ کو چارج رکھنے میں مد دے سکتے ہیں۔

چکن بریسٹ:مرغی کے سینہ میں سب سے کم کیلوریز پائی جاتی ہے اس لیے اسے دن میں کسی بھی وقت پکا کر کھاسکتے ہیں‘مرغی کا سب سے صحت مند حصہ مانا جاتا ہے۔ یہ آسانی سے پکایا جاسکتا ہے اور ذائقہ سے بھی بھرپور ہوتا ہے اگر اس میں تمام مناسب اجزاء ڈال کر پکایا جائے تو اس سے بہتر ذائقہ دار ڈش کوئی دوسری نہیں ہوسکتی۔ ایکسر سائز کے لیے جانے سے پہلے آپ کی یہ چکن ڈش تیار ہونی چاہئے تاکہ جب آپ واپس آئیں تو گرم کرکے نوش کرسکیں ناشتہ کیونکہ دن کے آغاز کا پہلا کھانا جو پورے دن کیلئے آپ کے جسم کو طاقت مہیا کرتا ہے اس لیے یہ مکمل اور بھرپور ہونے کے ساتھ بھاری بھرکم بھی ہونا چاہیے۔ چکن بریسٹ کا سالن اگر برائون رائس کے ساتھ تناول کیا جائے تو یہ ایک صحتمند ناشتہ کا کام انجام دے گا۔ اور یہ آپ کو ایک لمبے عرصہ تک کے لیے چاق و چوبند رکھنے میں مدد دیگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 596 reviews.