Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کمزور جسم کوصحت مند اور مردہ جسم کو زندہ کر دینے والاٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

فرمانِ حضرت امام رضاسلام اللہ ورضوانہٗ علیہ
’’کچھ تدبیریں بدن کو موٹا (فربہ وصحت مند)کرتی ہیں۔مالش کرنا ملائم کپڑے پہننا ،خوشبو لگانا اور حمام میں نہانا۔ان میں مالش تو وہ چیز ہے کہ اگر مردہ بھی زندہ ہو جائے تو کوئی تعجب نہیں۔‘‘
جدید سائنسی تحقیقات
*اقوام متحدہ (یو این)کی ذیلی تنظیم یونائٹڈ نیشنز ایجوکیشنل سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائیزیشن(یونیسکو)نے مساج کی روایت کو انسانیت کا لازوال ثقافتی ورثہ قرار دے دیا۔مساج صدیوں سے آزمودہ ایک حیرت انگیز علاج اور ذریعہ شفاء ہے۔اپنی باڈی کو مختلف زاویوں سے مساج کرنے سے پٹھوں کو سکون ، خون کی گردش میں اضافہ ،خون کے سفید خلیات کی پیداوار بڑھتی ہے،معدہ وجگر اور ہاضمے کا نظام بہتر ہوتا ہے اوراس سے جسم صحت مند و توانا ہو جاتا ہے اور بھی مساج کے سینکڑوں فوائد ہیں۔
*جدید میڈیکل سائنس کا کہنا ہےکہ
ملائم اور کشادہ کپڑے پہننا صحت کیلئے فائدہ مند ہیں جبکہ تنگ اور سخت لباس کا استعمال انتہائی نقصان دہ ہے۔ اس سے جریان، خون میں شدید رکاوٹ، غذائیت کا درست ہضم نہ ہونا،معدے میں خطرناک قسم کی بیماریوں کا ایجاد ہونا، مردانہ کمزوری جیسے امراض لاحق ہوتے ہیں۔
*ماہرین کا کہنا ہے کہ غسل پورے جسم میں خون کی گردش کو تیز کر کے تمام بافتوں کی کارکردگی کو درست اور تیز تر کرتا ہے۔ غسل سے میٹا بولزم تیز ہوجاتا ہے اور خون کے سفید خلیوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجہ میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم صحت مند و فربہ ہوجاتا ہے۔
*جرمنی کے ڈاکٹر ایلف نے اس طریق علاج کو متعارف کروایا اور عام کیا تو ہزاروں لوگ صحت یاب ہوئے۔ مختلف خوشبوئوں سے مختلف امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔ ریحان کی خوشبو پرانے ملیریا کا کامیاب اور آزمودہ علاج ہے۔اسی طرح عود اور مشک کی خوشبو اعصاب میں تحریک یعنی چستی پیدا کرتی ہے. ان خوشبوؤں کو لگانے والاہمیشہ چست رہتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 588 reviews.