Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یہ جملہ بالکل درست ہے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے ناطہ جڑا توکھوٹے کھرے کی پہچان ہوگئی‘ زندگی ایسے ہی گزر رہی تھی‘ روز سورج چڑھتا اور غروب ہوجاتا ‘ کوئی زندگی کا مقصد نہیں‘ بس جانوروں کی طرح رزق تلاش کیا‘ کھایا پیا اور سو گئے‘ عبقری سے جڑا‘ درس سننا شروع کیے‘ تسبیح خانہ سے نسبت بنی تو معلوم ہوا کہ میں دنیا میں آیا کیوں تھا اور یہاں سے جانے کے بعد مجھے کن چیزوں کا حساب دینا ہے۔ الحمدللہ! تسبیح خانہ سے ملے اعمال کرتا ہوں‘ مسنون دعائیں پڑھتا ہوں۔جو اعمال کررہا ہوں کوشش کرتا ہوں ان میں کمی نہ لاؤں۔ بدنظری سے اب حفاظت ہے۔ مسواک آنکھوں میں لگاتا ہوں تاکہ بدنظری سے حفاظت رہے۔ خود کو سب سے کم تر سمجھتا ہوں۔ کسی کے بارے میں دل میں غلط خیال آتا ہے تو اپنی برائی اور تنہائی کی غلاظتوں کو سوچتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ جو بھی خرابی معاشرے میں اور امت میں جو بھی وبال آرہا ہے میرے گناہوں کی وجہ سے ہی آرہا ہوں‘ میں درست ہوجاؤں گا تو معاشرہ درست ہوجائے گا۔جب سے آپ سے درس میں سنا کہ اقامت کے وقت دعا قبول ہوتی ہے میں اقامت کے وقت قد قامت الصلوٰۃ پر عا مانگتا ہوں۔ جمعہ کے خطبے کے درمیان بھی مانگتا ہوں خوب دعائیں کرتا ہوں اور اللہ کریم سے عرض کرتا ہوں اے اللہ مجھے اپنا بنا لے دنیا اور آخرت کی خیریں دے‘ خاتمہ ایمان پر دے اوربھی بہت کچھ۔ جو بھی آپ کے درس میں سنتا ہوںوہ مانگتا ہوں۔ ’دعائیں واقعی اگر مانگنا سیکھنا ہے تو اللہ والوں سے سیکھو ‘یہ جملہ بالکل درست ہے۔ میرے اندر یہ تمام تبدیلیاں جو اللہ کے فضل و کرم سے آئی ہیں اور آپ کی دعائوں کی برکات اور آپ کی کوششوں اور تسبیح خانے کی برکت سے۔ جب میرے رشتے دار یا اپنے تسبیح خانے کو یا آپ کو کچھ کہتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ مجھے بہکانے کیلئے کوئی وسوسہ ڈالتے ہیں عبقری کے بارے میں باتیں میرا دل یہی سوچتا ہے کہ اگر یہ سب ٹھیک نہ ہوتا تو میرے اندر یہ تبدیلیاں کبھی نہ آتیں اور دل خود جواب دیتا ہے ۔ بس آپ دعا فرمائیں کبھی میرا دامن اور ساتھ آپ سے ‘تسبیح خانے سے نہ چھوٹے اور اللہ ہمیشہ مجھے ثابت قدم رکھے۔ (ن،ش۔ملتان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 579 reviews.