Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آخری ہچکی پر آئے مریض کیلئے کامیاب قرآنی عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

یہ ایک عجیب و غریب قرآن کا عمل ہے بعض اوقات اپنا کوئی عزیز ایسے مرض میں مبتلا ہوتا ہے کہ لواحقین دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں دوا علاج کچھ بھی کارگر نہیں ہوتا بعض دفعہ مریض کومہ میں چلا جاتا ہے کچھ مریض فالج میں گرفتار ہوتے ہیں چلنے‘ پھرنے‘ بولنے‘ ہلنے سے معذور ہوتے ہیں ان کی صحت یابی کی امید کم ہوتی ہے بعض کو کینسر کے مرض نے ڈھانچہ بنادیا ہوتا ہے‘ امید اور ناامیدی کی عجب کیفیت ہوتی ہے ان کے بچنے کے امکانات بھی نہیں ہوتے لیکن موت بھی نہیں آتی گھر والے پریشان ہوتے ہیں دعا کرتے ہیں رب العالمین اسے شفاء عطا کردے ورنہ سنبھال لے۔ بعض دفعہ ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ مسجد کے امام صاحب اور نمازیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ مریض کی مشکل آسان کردے۔
یہ ایک ایسا عمل ہے کہ بعض دفعہ جاں بلب مریض جن کے بچنے کی امید بہت کم ہوتی ہے اس عمل سے صحت یاب ہو جاتے ہیں چونکہ موت و زندگی تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے آتی ہے یہ سب ہم لوگوں کے حیلے وسیلے ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کو جو منظور ہوتا ہے وہی ہوتا ہے‘ ہمارے محلے کی ایک خاتون کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں انہیں گلے کا کینسر تھا سال ہوگیا تھا منہ کے راستے کھانا پینا بند تھا ٹیکوں اور ڈرپ وغیرہ اور ناک کی نالی سے بوند بوند دودھ پانی دیا جارہا تھا مردے کی طرح پڑی تھیں گھر والے تنگ آچکے تھے دوا علاج پر پانی کی طرح پیسہ بہا چکے تھے قرآن خوانی، وظیفے وغیرہ بھی کرچکے تھے نہ تو شفاء ہوتی تھی نہ ہی زندگی ختم ہوتی تھی انہیں کسی نے یہ قرآنی عمل بتایا شام کے وقت یہ عمل کیا اور عشاء کے وقت وہ خاتون راہی ملک ہوگئی۔
دوسرا واقعہ یہ ہے کہ ایک 60سالہ بزرگ انتہائی بیمار ہوگئے دو مہینے سے بیمار تھے منہ بری طرح سوج چکا تھا بیماری کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی تھی خیرات، صدقے ، قرآن خوانی بھی کرچکے تھے لیکن ان کی حالت سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی تھی یہی قرآنی عمل کیا آہستہ آہستہ ان کی حالت سنبھلنا شروع ہوگئی دوا علاج بھی اثر کرنے لگا وہ صحت یاب ہوگئے۔ یعنی اس عمل میں یہ ہوتا ہے جس کی زندگی رب تعالیٰ نے ختم کرنا ہوتی ہے وہ جلد ابدی سفر پر روانہ ہو جاتا ہے‘ دنیا کے دکھوں سے چھوٹ جاتا ہے جس کی ابھی زندگی باقی ہوتی ہے وہ جلدی شفا یاب ہوجاتا ہے۔ کئی لوگوں نے یہ عمل کیا ہے اور اس کے نتیجے سے فائدہ اٹھایا ہے سال پہلے کی بات ہے ہماری ملازمہ کی لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی وقتی طور پر تو وہ بچ گئی لیکن اس کی حالت مُردوں سے بھی بدترہوگئی۔ ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن کچھ افاقہ نہیں ہوا اسے یعنی ملازمہ کو یہ عمل بتایا کہ اس سے تیری لڑکی مر بھی سکتی ہے شفایاب بھی ہوسکتی ہے یعنی یہ رسکی عمل ہے وہ بولی باجی بے شک مر جائے جان چھوٹ جائے یا تو ٹھیک ہو جائے کسی ایک طرف تو ہو ان لوگوں نے یہ عمل کیا اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ شفایاب ہوگئی ۔ عمل یہ ہے۔ تیس مرتبہ سورئہ توبہ پڑھیں طاق عدد میں یعنی سات یا پندرہ یا تیس لوگ مل کر پڑھیں دل میں نیت یہی ہو کہ اس مریض کی صحت یابی کے لیے پڑھ رہے ہیں پھر اللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا یا مریض شفایاب ہوجائے گا یا پھر انتقال کر جائے گا اس عمل میں کچھ نہیں اللہ تعالیٰ کی جس طرف رضا و رغبت ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 555 reviews.