Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولاد نرینہ کی وجہ سے جھگڑیں مت! علاج ہے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

اولاد نرینہ کے لیے ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جس گھر میں لڑکے کی ضرورت ہو اور عورت کا پہلا بچہ ہو وہ خالص دیسی مرغ کے کپورے جو کیپسول کی شکل میں ہوتے ہیں دوائی سمجھ کر حمل کے تیسرے مہینے صرف ایک مرتبہ نگل لیں‘ اس کے ہاں بیٹا ہوگا‘ یہ ہمارے خاندان کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے میرے ماموں کی پھوپھی نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تھا ان کے سارے بیٹے تھے اور پھر میرے ماموں نے آزمایا یعنی اپنی بیوی کو کھلایا تو ان کے بھی سارے بیٹے ہوئے اور ماموں کی اولاد مطلب بڑے بیٹے کے بھی سارے بیٹے ہیں۔(مقامی علماء سے پوچھ کر کریں!)
ضدی انسان کی روح کو ہدیہ کریں سکون پائیں
ایک وظیفہ جو کہ میں نے کیا اور جس میں کامیابی ہوئی وہ یہ ہے کہ میں اپر والے پورشن میں رہتی تھی سیڑھیوں کی وجہ سے میرے خاوند کا بلڈ پریشر ہائی رہتا تھا میں نے نیچے شفٹ ہونے کے لیے وظیفہ کیا جو کہ یہ تھا 9بار درود شریف ایک بار سورئہ فاتحہ، تین بار اخلاص اور پھر تین بار درود شریف پڑھ کر ضدی انسان کی روح کو بخش دیں یہ عمل میں نے دن میں ایک وقت اور مغرب کے وقت پورا ایک مہینہ کیا یہ عمل کرنے کی وجہ سے میرے خاوند کے بھائیوں نے ہمیں باعزت مکان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔گھر میں سکون آگیا‘ گھریلو جھگڑے ختم ہوگئے‘ انوکھا لاجواب عمل ہے‘ ضرور آزمائیے۔(ام عبیداللہ‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 539 reviews.