Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صحرا نشینوں سے جانیے! بار ش کے فوائد

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

قارئین! السلام علیکم! پچھلے شمارے میں بھی میری آپ سے بارش کے پانی پر ہی بات چل رہی تھی۔ اس بار پھر آپ کو میں بارش کے پانی کے مزید فوائد بتائوں گا اور آپ یقیناً چونک اٹھیں گے۔ بارش اللہ کی وہ نعمت ہے اگر وہ ختم ہو جائے تو دنیا میں انسانوں کا ہی نہیں بلکہ دنیا میں ذی روح کا رہنا ہی ناممکن ہوجائے۔بارش رب کریم کی بہت بڑی نعمت اور عطا ہے مگر شاید ہمیں اس کی قدر نہیں‘ اگر بارش کی قدر دیکھنی ہے تو کوئی صحرا نشینوں سےجاکر پوچھے کہ وہ بارش کا کس طرح سارا سال انتظار کرتے ہیں اور ان کے دلوں میں بارش کی بہت قیمت ہے۔ وہ لوگ بارش کے موسم میں ہی اپنی شادیاں، خوشیاں اور اپنے رسم رواج کرتے ہیں اور ان کے وہ چند ہفتے خوشی سے گزر جاتے ہیں۔ کیونکہ میں اپنے والدمحترم کے ہمراہ صحرا جاتا رہتا ہوں اس لیے مجھے کچھ خبر ہے۔ان کی طاقت‘ صحت‘ چستی‘ پھرتی کا راز صرف بارش کا پانی ہے‘ وہ کوئی ٹانک استعمال نہیں کرتے‘ صرف سادہ غذائیں اور بارش کا پانی۔ میں انہیں دیکھتا ہوں کہ انہوں نے بارش کا پانی جمع کیا ہوتا ہے‘ وہی استعمال کرتے ہیں‘ ان کی خواتین بہت زیادہ کام کرتی ہیں مگر تھکتی نہیں‘ بہت وزن اٹھاتی ہیں‘ میں نے وہاں بیماریاں نہیں دیکھیں۔ انہیں خوشحال دیکھا ہے‘مطمئن دیکھا ہے‘انہیں کسی قسم کی لالچ نہیں‘ لالچ ہے تو صرف بارش کی‘ انتظار ہے تو صرف بارش کا‘ طلب ہے تو صرف بارش کی۔ ان کی دنیا کی قیمتی ترین شے صرف بارش کا پانی ہے۔ آپ بھی قدر کیجئے یہ بہت بڑی نعمت ہے‘ بارش کا پانی کھانے ‘ پینے‘ ہنڈیا بنانے‘ آٹا گوندھنے میں ضرور استعمال کیجئے اور پھر اپنی اورنسلوں کی صحت‘ چہرے کی رونق‘ جسم کی پھرتی اور دماغ کی چستی خود محسوس کیجئے۔
انیسوی صدی عیسوی تک ارسطو(Aristotle) کا نظریہ ہی زیادہ معروف رہا۔ اس نظریے کے مطابق پہاڑوں کے سرد غاروں میں پانی کی تکثیف (Condensation) ہوتی ہے اور وہ زیر رمین جھلیں بناتا ہے جو چشموں کا باعث بنتی ہیں۔ آج ہمیں معلوم ہوچکا ہے کہ بارش کا پانی زمین پر موجود راڈوں کے راستے رس رس کر زیر زمین پہنچتا ہے اور چشموں کی وجہ بنتی ہے۔ اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں ’’اور آسمان سے ہم نے ٹھیک حساب کے مطابق ایک خاص مقدار میں پانی اتارا اور اس کو زمین میں ٹھہرا دیا ہم اسے جس طرح چاہیں غائب کر سکتے ہیں‘‘ (القرآن، سورئہ 23، آیت 18)۔بارش کے پانی سے آپ بہت بار نہائے
ہوں گے‘ مگر اس کو کھانے پینے‘ ہنڈیابنانے‘ آٹا گوندھنے میں استعمال کرکے دیکھئے۔آپ کبھی بارش کے پانی سے آٹا گوندھ کر دیکھے پہاڑی علاقوں میں جہاں چشمے اور بارش کا پانی ہوتا ہے ان کے ہاں یہ تو عمومی رواج ہے ان کی صحت، حسن و جمال، طاقت قوت، فٹنس اور اس کا اظہار ان کو دیکھتے ہی ہو جاتا ہے۔ آٹا گوندھیں اور یہی پانی کھانے میں، پکانے میں، پینے میں لسی اور چائے بنانے میں استعمال کریں۔ہمارے گھر میں تو یہ ترتیب ہے کہ جو مہمان آئے تو اسے بارش کا پانی ضرور پلاتے ہیں۔ علامہ ابن البر ایک بہت بڑے محدث گزرے ہیں۔ انکی ساری زندگی کو ساٹھ سال میں شمار کیا جائے جتنا انہوں نے ہاتھ سے لکھا تو روزانہ ڈیڑھ سو سے زیادہ صفحات بنتے ہیں۔ انکی عقل پر، انکے علم پر، طاقت، قوت اور قلم کی روانی پر بڑے بڑے لوگ پاگل تھے اور وہ کہتے تھے یہ کیسے ممکن ہے؟۔پھر علامہ ابن البر نے خود فرمایا کہ میری کوشش ہوتی ہے تھی بارش کے پانی کا ایک ایک قطرہ میں سمیٹ کر رکھوں، سنبھال کر رکھوں اور شیشے کے برتن میں رکھوں تاکہ اس کی تاثیر اور قوت باقی رہے ۔ اور خود لکھا ہے کہ میں بارش کے پانی کو نہانے کیلئے، وضو کیلئے، کھانا پکانے، روٹی کو پانی لگاتے ، آٹا گھوندھنے، سالن میں ڈالنے اور زندگی کی ہر ضروریات حتیٰ کہ جب لکھنے بیٹھنا ہوں تو ایک برتن بارش کا پانی لے لیتا ہوں جب بھی تھکتا ہوں ایک ہلکی سی چسکی یعنی چھوٹا گھونٹ بارش کا پانی پی لیتا ہوں میری طاقتیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 499 reviews.