Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ویل چیئر سے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کہانی

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بائیں سائیڈ والے بازو اور ٹانگ میں پائوں تک بہت درد تھا ۔پائوں ہر وقت ٹھنڈے رہتے تھے گھٹنوں کا درد بھی تھا۔ حکیموں اور ڈاکٹرز سے بھی ادویات لیں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ مختلف قسم کے گھر میں تیل بھی تیار کیے لیکن پیسے ہی ضائع ہوئے فرق کوئی نہیں پڑا ویل چیئر پر ہی بیٹھارہتا۔ ایک روزمیں گھر کے بیٹھا تھا کہ ایک جاننے والے آئے انہوں نے مجھے کراماتی تیل دیا اور کہاکہ میں روزانہ یہاں سے گزرتا ہوں آپ کو ایسے ویل چیئر پر بیٹھا دیکھتا ہوں تو مجھے میرے والد صاحب کی یاد آجاتی ہے۔ خیر اس نے مجھے کراماتی تیل دیا اور کہا کہ اس سے ٹانگوں اور پورے جسم کی مالش کرنی ہےروزانہ انشاء اللہ آپ چلنےپھرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ میں نے اسی وقت تیل حسب ضرورت بوتل سے نکالا اور ہلکا سا گرم کرکے لگایا۔ ایک بوتل جب ختم ہوئی تو میں مجھے بہتری محسوس ہوئی ‘میں نے بوتل پر لکھے ایڈریس سے مزیدمنگوالیں۔ اسی طرح چند مہینے مسلسل مالش سے تھوڑا تھوڑا چلنے کے قابل ہوگیا اور ویل چیئر کے بغیر ڈنڈے کے سہارے چلنا شروع کیا۔ وہ شخص پھر ایک دن ملا اور اس نے کہا کہ آپ کراماتی تیل کی دو تین مہینے مزید بوتلیں استعمال کریں۔آج آٹھ مہینے گزر چکے ہیں میں کراماتی تیل کی مالش کررہا ہوں‘ دودھ میں ڈال کر لکھی گئی ترکیب سے پیتا بھی ہوں‘ ماشاء اللہ سے اب میں نے ڈنڈے کا سہارا لینا بھی چھوڑ دیا ہے سب محلے والے حیران ہے کہ کل تک تو یہ ویل چیئر پر تھاآج خود چل کر جارہا ہے۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس اپنے محسن کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتا ہوں۔عبقری رسالہ اب خود بھی پڑھتا ہوں اور لوگوں کوبھی ہدیہ دیتا ہوں۔ (محمد نذیر، گجرات)
بواسیر کورس سے بیماری مکمل ختم ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 27 سال ہے اور میں شادی شدہ ہوں میرے تین بچے ہیں۔ پچھلے تین ماہ سے میں بواسیر کے مرض میں مبتلا تھا مجھے خونی بواسیر تھی۔ جس دن مجھے پتہ چلا کہ مجھے بواسیر ہے میں فوری اپنے علاقہ کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے مجھے کیپسول لکھ دیئے کہ یہ دس دن کھائو ۔ میں نے کیپسول کھانا شروع کیے لیکن دس دن ختم ہونے کے باوجود بیماری ختم نہیں ہوئی۔ پھر ایک جاننے والے شخص نے مجھے ایک نسخہ بتایا کہ یہ چیزیں پنساری سے لے کر اس نسخہ کو تیار کرلو میں نے پنساری سے چیزیں لیں اور نسخہ تیار کرکے ایک چمچ صبح،دوپہر اور شام استعمال کرنا شروع کیا اور چٹ پٹے کھانوں سے مکمل پرہیز کرلیا۔ چٹ پٹے کھانے کے پرہیز سے میری جلن بھی تو کمی آگئی پر خون اسی طرح متواتر آرہا تھا۔ میں جس آفس میں کام کرتا تھا وہاں میرے ایک کولیگ تھا اس نے مجھے عبقری دواخانے جانے کا مشورہ دیا میں نے کہا کہ یار وہ بھی پھکیوں کا ڈھیر میرے ہاتھ میں تھاما دیں گے میں نے نہیں جانا پر اس کے اصرار پر مجھے جانا پڑا اور وہاں موجود اسسٹنٹ صاحب نے معائنہ کے بعد مجھے ’’بواسیر کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ انہوں نے کہا صرف دو کورس استعمال کرلو بیماری دور ہو جائے گی اور پرہیز لازمی ہے۔ میں دو کورس لے کر گھر آگیا اور دوائی کے استعمال لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کیا۔ ایک کورس ختم ہونے پر محسوس ہوا خون کی مقدار کم ہوگئی ہے اور پھر میں نے جب دوسرے کورس کا اختتام کیا تو میرا مرض مکمل ختم ہو چکا تھا لیکن پھر بھی میں نے دو سے تین ماہ چٹ پٹی اشیاء سے پرہیز کیا۔ اب اللہ کا شکر ہے میں مکمل صحت یاب ہوں۔اب الحمدللہ میں لوگوں کو عبقری کا بتاتا ہوں‘ عبقری میگزین ہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں پڑھتا ہوں‘ لوگوں کو اعمال اور ٹوٹکے بتاتاہوں۔ (محمد یونس، شاہدرہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 496 reviews.