کھانسی کے لیے بندہ کا آزمودہ نسخہ
کھانسی خشک ہو یا تر‘ بندہ ناچیز نے یہ نسخہ متعدد مریضوں کو استعمال کروایا ہے‘ مغز اخروٹ‘ صاف ستھرے چھوہارے ہم وزن‘ دیسی گھی یا پھر ڈالڈا گھی دیگچی میں ڈال کر آگ کی ہلکی آنچ پر ہلکا ہلکا بھون لیں‘ ایک چمچ اخروٹ کا مغز ایک عدد چھوہارا صبح و شام کھائیں۔ بفضل تعالیٰ ایک ماہ بعد کھانسی ختم ہوجائے گی۔
دائمی نزلہ زکام‘ خونی پیچش کیلئے آزمودہ نسخہ
جس مریض کو نزلہ‘ زکام‘ خونی پیچش ہو تو وہ لگاتار ایک ماہ سے دو ماہ تین عدد آم کے پتے جو کہ سایہ میں خشک کیے گئے ہوں ڈیڑھ یا دو کپ پانی یا دودھ میں حسب ضرورت چینی یا شنگری ڈال کر قہوہ تیار کرکے پئیں۔ صبح و شام پئیں آرام ٓآجائے گا۔
مردوں کے لیے خاص
مردانہ طاقت اور جراثیم کیلئے بندہ نے یہ نسخہ خود بھی استعمال کیا ہے الحمدللہ سوفیصد رزلٹ ملا ہے۔ ھوالشافی: آرد سنگھاڑا سات تولہ‘ چینی جسے کھنڈ کہتے ہیں سات تولہ (چینی کی جگہ شنگری بھی ڈال سکتے ہیں)آملہ خشک سات تولہ‘ سپستان سات تولہ‘ پھل کیکر سات تولہ‘ گوند کیکر سات تولہ‘ تخم تمرہندی بریاں سات تولہ‘ نوٹ: اگر تخم تمرہندی بریاں نہ ملے تو اس کا وزن نو تولہ یا دس تولہ کرلیں تخم کو دیسی گھی یا عام گھی میں برتن میں ڈال کر آگ پر ہلکی آنچ پر بھون لیں‘ چھلکا اتار کر اندر سے گری نکال لیں‘ ان تمام چیزوں کو کوٹ چھان کر ملادیں‘ پاؤڈر سا تیار کریں‘ صبح و شام دو چمچ تازہ پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ ایک خاندانی راز ہے‘ میرے دادا جی رحمۃ اللہ علیہ بناتے تھے۔
احتلام‘ جریان کیلئے بندہ کا آزمودہ نسخہ
متعدد مریضوں کو استعمال کروایا الحمدللہ رزلٹ سوفیصد ملا ہے۔گوکھرو پانچ تولہ‘ ست گلو پانچ تولہ‘ آملہ پانچ تولہ‘ سب کا سفوف تیار کریں۔
پیشاب کی رکاوٹ اور سوزاک کیلئے
بندہ ناچیز نے متعدد مریضوں کو استعمال کروایا۔ھوالشافی: ثابت ہلدی لے کر کوٹ چھان کر خالی کیپسولز میں بھرلیں‘ صبح و شام ایک کیپسول یا پھر صبح و شام آدھا چمچ تازہ پانی یا دودھ کے ساتھ مریض کو استعمال کرائیں۔ گرمیوں کے موسم میں شربت بزوری قرشی یا مشروب عبقری سے استعمال کرائیں۔ (محمد صادق‘مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں