Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آیت سے میرے سارے مسائل حل

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے اہل و عیال اور عبقری کی پوری ٹیم کو دنیا اور آخرت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور ہمیں بھی آپ کے ساتھ منسلک فرمائے رکھے آمین۔ 2013ء میں عبقری رسالہ ملا جو میرے بھتیجے نے مجھے تحفہ کے طور پر دیا۔ جب رسالہ میں نے پڑھا تو مجھے اتنا پسند آیا کہ میں ا س کی دیوانی ہوگئی۔ پھر اپنے بیٹے اور اپنےخاوند جی سے کہناکہ مجھے ہرصورت رسالہ لاکر دیں اور حکیم صاحب سے بیعت بھی کروائیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے یہ توفیق بخشی اور آپ کی زیارت بھی کروائی ۔عبقری رسالہ ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ وار کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ تو میرا پسندیدہ ہے۔ اس مضمون میں ایک مرتبہ علامہ صاحب نے ایک آیت کا وظیفہ بتایا تھا‘ رزق کی تنگی‘ کاروباری مشکلات‘جادو‘ جنات ‘ گھریلو جھگڑوں کے لیے‘ میں نے تین ماہ وہ عمل کیا‘ الحمدللہ اتنی برکت ملی کہ بیان سے باہر‘ ہر کام آسان ہوگیا ہے‘ علامہ صاحب کے دیگر وظائف بھی وقتاً فوقتاً پڑھتی ہوں فوری اثر ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے عبقری کے ذریعہ علامہ ہوتی پراسراری کے بتائے اعمال ہمیں سکھادئیے۔ میں نے جس عمل سے بہت کچھ پایا وہ عمل یہ ہے وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى یہ آیت سارا دن کھلا پڑھنی ہے‘ میں نے دیوانوں کی طرح پڑھی اور مجھے جو چاہیے تھا وہ سب مل گیا اور ہاں میری سب سے بڑی خواہش تھی کہ میری کسی طرح تسبیح خانہ میں حاضری ہوجائے میں نے یہی عمل تسبیح خانہ حاضر کیلئے پڑھا اور میری تسبیح خانہ حاضری ہوگئی۔ اسی عمل کی برکت سے اب ہمارے شہری کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی عبقری کی ایجنسی کھلی ہے جس سے مجھے رسالہ اور ادویات ملنے میں بہت آسانی ہوگئی ہے اور میری خوشی کی کوئی انتہانہیں رہی جب سے رسالہ مجھے بروقت ملنا شروع ہوا ہے۔ آپ کے تسبیح خانہ کے بارے میں رسالے میں پڑھا تھا۔ میں ہر وقت سوچتی رہتی تھی کہ وہاں کا منظر کیسا ہوگا؟ کیسی اور کیا کیفیت ہوتی ہوگی وہاں پر؟ جو لوگ وہاں پرجاتے ہوں گے وہ کتنے خوش قسمت اور کتنے خوش نصیب ہیں۔ یہ سب کچھ سوچ سوچ کر میرے اندر کی تڑپ اور طلب بڑھتی ہی گئی کہ میں بھی کبھی تسبیح خانہ حاضری پیش کروں اور آخر کار اللہ نے اس عمل کی برکت سےیہ طلب اور تڑپ پوری کر ہی دی۔ ’’شکر خدایا تو نے تسبیح خانے بلایا‘‘ میں تو اس قابل نہ تھی اگر دل میں کسی بھی چیز کو پانے کی لگن اور سچی تڑپ موجود ہوتو وہ چیز یقیناً مل ہی جاتی ہے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ بدھ 2015ء کی وہ رات کیا ہی خوبصورت رات تھی جب میں اور میرے بیٹا تسبیح خانہ حاضری کیلئے روانہ ہوئے اور مسلسل آٹھ گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد ہم جمعرات کی صبح چھ بجے تسبیح خانہ پہنچ گئے۔ فجر کی نماز ہم نے تسبیح خانہ میں ادا کی۔ جب تسبیح خانہ میں پہنچی تو میری زبان سے بے اختیار سبحان اللہ اور الحمد اللہ اور ماشاء اللہ کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ ’’زہے نصیب‘‘ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا کہ میں اس وقت تسبیح خانہ کے اندر موجود ہوں اس قدر سکون اور راحت اور سب سے بڑھ کر میری خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی، میں اتنی زیادہ خوش تھی کہ الفاظ نہیں کہ میں بیان کرسکوں، خوشی سے میرے آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔(سیّدہ رشیدہ بتول، کوٹلی آزاد کشمیر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 471 reviews.