برکت والی کاپی کا ایک صفحہ مشکلات ٹلواگیا
حضرت صاحب آپ نے درس میں برکت والی کاپی کا وظیفہ بتایا تھا۔ برکت والی کاپی والا عمل میں نے لوگوں سے شیئر کیا۔ ایک بہن نے بتایا کہ آپ نے مجھے برکت والی کاپی کا بتایا تھا وہ میں نے اپنی بہن کو بتایا اس کے میاں بہت پریشان تھے کاروبار میں کسی نے ان کے پیسے خردبرد کردیئے تھے اور مسئلہ حل نہیں ہورہا تھا۔ ان کی بیگم نے کاپی لکھنا شروع کردی۔ صفحہ مکمل ہونے پر آٹے کے پیڑے میں بند کرکے اپنے میاں کو دے دیا وہ پیسوں کے سلسلے میں ہی جارہے تھے۔ راستے میں انہوں نے پیڑے دریا میں ڈال دیئے۔ یقین جانیے وہ گئے تو اُداس تھے لیکن میرے مولا نے انہیں مایوس نہیں کیا واپسی پر وہ مطمئن اور خوش تھے بیگم کے پوچھنے پر کہا مجھے یقین نہیں تھا کہ اتنی رقم واپس ملنے کا کوئی امکان ہے۔ میرا مسئلہ ایسے حل ہوا کہ میں خود حیران رہ گیا۔ شکر ہے کہ اب مسئلہ حل ہوگیا ہے پیسے مل جائینگے۔ ان کی بیگم نے یقین کامل سے کیا اور اللہ نے کرم کردیا۔ جہاں انسان کی ہمت جواب دے جاتی ہے وہاں میرےرب کا نظام اپنا کمال دیکھتا ہے۔ بقول حضرت صاحب یقین کامل، عاجزی، انکساری، آنسو، آہیں ہوں رب کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہو یہ چھوٹی چھوٹی کٹ کبھی تو دوازہ کھلے گا۔ بندے پکارتا جا پکارتا جا پکارتا جا تیرا مانگنا تیرا آنسو بہانا، گڑگڑانا تیرا پکارنا رب کو کتنا پسند ہے تو معاف مانگتا ہے ایک بار کہہ دے کہ مولا مجھے معاف کردے وہ تو اتنا کریم ہے وہ معاف کردیتا ہے ہمیں مانگنا ہی تو نہیں آتا۔ اللہ ہمیں صحیح معانیوں میں پکا سچا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
پوشیدہ امراض اور موٹاپے سے پریشان بچیوں کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جو لوگ موٹاپے سے پریشان ہوں۔ جو بچیاں، بہنیں انکے جسم پر چہرہ پر سوجن ہو، ماہانہ نظام گڑبڑ ہو، وقت بے وقت آتا ہو، چہرے پر کشش چاہیے ہو، عادات کو سنوارنا چاہتے ہوں، دل کو پاکیزہ کرنا چاہتے ہوں، آنکھوں میں حیا لانا چاہتے ہوں تو بس ایک کام ہر صورت کریں جو میں کرتی ہوں۔
افحسبتم اور اذان والا عمل : میری بیٹی کی عمر 21 سال ہے ہاسٹل میں رہنے کی وجہ سے اور باہر کا کھانا منگوا کر کھانے کی وجہ سے اور دو ٹائم کبھی بھوکا رہنے کی وجہ سے بچی کا وزن بڑھ گیا۔ چہرے پر پورے جسم پر سوجن چڑھ گئی دو سال سے بچی کا یہی حال تھا۔ موٹاپے اور سوجن اور باہر کے کھانوں کی وجہ سے ماہانہ نظام بھی گڑبڑ ہوگیا۔ پھر میرے بار بار کہنے پر بیٹی نے قہوہ پیا جو کبھی پی لیتی کبھی اس سے ہو نہیں پاتا۔ آپکے اسسٹنٹ نے بھی عرق موٹاپا اور دوائیں دیں جو کہ بیٹی نے نہیں پی کہ کڑوی ہیں۔ خیر میں نے ہمت نے ہاری اور افحسبتم اور اذان والا عمل دن میں تین ٹائم کرنا شروع کردیا ہوا یوں کہ بیٹی کو بخار تیز ہوگیا کھانا پینا بند کردیا ڈاکٹر کی ادویات سے بھی فرق نہیں آھرہا تھا میں نے پریشانی میں افحسبتم اور اذان والا عمل شروع کردیا دن میں پانچ ٹائم دو دن میں ہی بچی کا بخار اتر گیا۔(عشرت، بدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں