محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ نے ہمارے گھر میں رونق لگا رکھی ہے‘ ہر کوئی اعمال پر لگ گیا ہے۔ مسنون دعائیں پڑھتے ہیں۔جس عورت کو استحاضہ کی بیماری ہو یا ماہواری کے دنوں میں حد سے زیادہ خون آتا ہو وہ مونگ کی دال چھلکے والی اور چاول اتنے لے لے جتنے کہ دو انگلیوں اور انگوٹھے کو ملا کر اٹھانے سے ہاتھ میں آئیں اتنی دال اور چاول توے پر بھون لیں زیادہ برائون نہیں کرنے بلکہ گرم توے پر ایک آدھ دفعہ کپڑے یا ہاتھ سے ہلالیں وہ ہلکی ہلکی اپنی خوشبو دیں گے پھر انہیں پیس لیں یا سل بٹہ پر کوٹ لیں۔ وہ سفوف پائوڈر سا تیار ہو جائے گا پھر دیسی گھی میں بنالیں تو زیادہ بہتر ہے دیسی گھی میں انڈہ پھینٹ کر پکالیں حسب ذائقہ چینی ڈالیں پھر اس انڈے پر جو سفوف بنا ہے وہ ڈال کر رات کو کھا کر سو جائیں اسکے بعد پانی نہ پئیں یعنی اسکے بعد کچھ نہیں کھانا پینا۔ دو تین دن کرنے سے انشاء اللہ آرام آئے گا۔(پوشیدہ‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں