Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بواسیر کیلئے ایک تجربہ شدہ پراسرار نسخہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

بواسیر:یہ ایک اسراری اور تجربہ کار نسخہ ہے جو ہر قسم کی بواسیر کا کامل علاج ہے یہ نسخہ کیا ہے ایک معجزہ ہے بواسیر خوانی ہو یا بادی اس کے استعمال سے انشاء اللہ بہت جلد فائدہ ہوتا ہے۔ مسّے خود بخود خشک ہوکر گر جاتے ہیں اور کسی قسم کی تکلیف نہیں رہتی۔ ایک سنیاسی کا عطیہ ہے۔ھوالشافی:مغز تخم نیم، مغز بکائن، پوست ہلیلہ زرد، پوست ہلیلہ سیاہ، رسونت، آرو چاسکو مدبر، گوگل، مغز پستہ، مغز کرنجوہ ہر ایک ایک تولہ، کشتہ سونا مکھی چھ ماشہ سب کو آب گندنا کے ہمراہ کھرل کرکے بقدر نخود گولیاں بنائیں اور ایک گولی صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔
پانچ سو حکیموں کی آزمودہ جادو اثردوا
پانچ سو حکیموں کی آزمودہ جادو اثر حب بیشی دوا نے زیر علاج مریضوںپر یہ دوا استعمال کرکے اسکے لاثانی فوائد کی تصدیق کی ہے۔ جوڑوں کے درد، نقرس، گنٹھیا جیسے موذی امراض کی دنیا بھر میں واحد دوا ہے۔ نسخہ:میٹھا تیلیہ مدبر، مرچ سیاہ، تخم خرما سوختہ، مصبر، تخم اسپند، سورنجاں تلخ ایک ایک تولہ باریک پیس کر آب ادرک کی مدد سے حبوب بقدر نخود تیار کریں۔ مقدار خوراک: ایک گولی ہمراہ دودھ یا پانی سے استعمال کریں۔
طلاق کا دعویٰ بمعہ خرچ خارج
قوت مروی کا زبردست نسخہ:ملتان میں ایک شخص جوانی کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے نامرد ہوگیا جس کے نتیجہ میں بیوی نے عدالت میں طلاق کے لیے دعویٰ دائر کردیا لیکن وہ شخص پوشیدہ طور پر قوت مردی کا یہ نسخہ استعمال کرتا رہا۔ جب اس کا ڈاکٹری معائنہ کیا گیا تو کامل پایا گیا تو عدالت نے بمعہ خرچہ خارج کردیا یہ انمول نسخہ لاکھوں اشرفیوں میں بھی نہیں ملتا۔(نسخہ) شنگرف رومی ایک تولہ، ہڑتال ورقیہ زرد ایک تولہ، پارہ ایک تولہ، سم الفار سفید ایک تولہ، تیزاب گندھک ولائتی دس تولہ۔ (ترکیب تیاری) اولین چہار ادویہ کو باہم ملا کر ایک آہنی کڑاہی یا پیالہ چینی (جسکے نیچے سے گل حکمت کیا گیا ہو) رکھ کر اوپر تیزاب گندھک ڈال کر آہنی کڑاہی یا پیالہ کے نیچے کوئلوں کی آگ دیں ادویہ سے دھواں بہت نکلے گا اس دھواں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں جب دھواں نکلنا بند ہو جائے تو دوا تیار ہے سفید رنگ کی ہوگی۔ ٹھنڈی ہونے پر کھرل کرکے شیشی میں ڈال دیں۔ (مقدار خوراک ) بقدر ایک چاول مکھن یا بالائی میں ملا کر استعمال کرنے سے پہلے کوئی مرغن لقمہ یا کوئی اور چیز کھائیں بعدہ دوا کی خوراک کھائیں لیکن گھی کی زیادتی ہو۔(پرہیز)تیل اور بادی اشیاء و ترش چیزوں سے ضروری ہے۔(زمرد‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 442 reviews.