Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

منگنی یا ذہنی عذاب؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

تین سال ہوئے میری منگنی ہوئی۔ لوگ جاننے والے ہیں۔ میں اپنے بھائی کے ساتھ کالج جاتی آتی ہوں۔ ایک عورت نے مجھے بھائی کے ساتھ جاتے دیکھا، وہ میرے سسرال کے محلے کی تھی۔ اس نے وہاں جاکر الٹی سیدھی باتیں کردیں۔ میرے گھر والوں کو پتا چلا تو وہ بھی غصہ میں آگئے۔ یوں منگنی ختم ہوگئی۔ یہ سلسلہ ایسے ہی رہتا، تو ٹھیک تھالیکن اب رشتہ مانگنے آنے والوں کو جب پتا چلتا ہے کہ میری منگنی ٹوٹ چکی ہے، تو وہ بھی میرے متعلق عجیب باتیں کرتے ہیں۔ ان کی نظریں مجھے ایسے ٹٹولتی ہیں جیسے قصاب بکرے کو!یقین مانیے میں ذہنی عذاب میں مبتلا ہوچکی ہوں۔ محلے پڑوس کی عورتیں آئیںتو ہمدردی کرنے کے انداز میں طعنے مارتی ہیں۔ بتائیے میں کیا کروں؟ منگنی نے تو مجھے نفسیاتی مریضہ بنادیا ہے۔ کیا ہم لڑکیاں کسی کو کچھ کہہ نہیں سکتیں، صفائی پیش نہیں کرسکتیں؟ اس ماحول سے فرار حاصل کرنے کو دل چاہتا ہے۔ محلے داروں اور ملنے والوں کے علاوہ اپنے عزیز و اقارب جب جلی کٹی باتیں کرتے ہیں تو جی چاہتا ہے خودکشی کرلوں۔ (پریشان بیٹی)
مشورہ:ہمارے معاشرے میں ایسی باتیں عموماً سننے میں آتی ہیں۔ لوگ بات کا بتنگڑ بنا لیتے ہیں۔ آپ منگنی ٹوٹنے کی بات کررہی ہیں یہاں تو باراتیں واپس لوٹ جاتی ہیں۔ کوئی یہ نہیں سوچتا کہ لڑکی کا کیا قصور ہے۔ وہ بیچاری نادانستہ طور پر مجرم بن جاتی ہے۔ ایک طرح سے اچھا ہوا کہ آپ کی منگنی ختم ہوگئی جو لوگ محض غلط فہمی کی بنیاد پر شک کریں وہ بعد میں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بہت تنگ کرتے۔ شادی کے بعد کوئی بھی سنگین مسئلہ جنم لے سکتا تھا۔ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں آپ بالکل پریشان نہ ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔ انشاء اللہ آپ کو بہتر رشتہ مل جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 437 reviews.