محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری رسالہ سے یہ آیت رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ پڑھی‘ میرے شوہر جنوری 2007ء سے دماغی امراض کیلئے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے دوا کھارہے تھے‘ مگر صرف دوا کھاتے ہی سکون ملتا باقی مرض ادھر ہی تھا۔دس سال بعد 2017ء میں میں نے درج بالا دعا اپنے شوہر کا تصور کرکے اس قدر کثرت سے پڑھی کہ میرے خیال میں‘ سانس میں ہروقت یہی دعارہتی۔ الحمدللہ! 2017ء سے لیکر اب تک دوبارہ دوا کی ضرورت نہ رہی‘ اب بالکل نارمل زندگی جی رہے ہیں۔ورنہ یکدم ان کو دورہ پڑتا اور اتنا غصہ میں ہوتے کہ سامنے بندہ جو بھی ہو اس کو قتل کرنے تک چلے جاتے۔ اب اللہ کا شکر ہے۔ (ف، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں