Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علامہ ابن عربیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

ملازمت حاصل کرنے کا عمل
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کو اچھی جگہ ملازمت مل جائے اور باعزت روزی کا سامان پیدا ہو جائے تو اس کےلئے مندرجہ ذیل عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ عمل یہ ہے: بعد نمازِ عشاءباوضو گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ سو75 بار حَسْبُنَااللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور پھر با عزت ملازمت کی دعا کیا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہترین جگہ ملازمت مل جائے گی۔ درود شریف نماز والا پڑھیں۔ عزت کا مقام حاصل کرنے کے لیے عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے دشمنوں کے شر سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نمازِ عشاءاول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیْزُ پڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ معاشرتی زندگی میں عزت و عظمت کا مقام حاصل ہو گا۔ دشمن ناکام ہونگے۔
بہن بھائی‘ بھائی بھائی میں لڑائی
بعض بچے شرارتی ہوتے ہیں اور بہن بھائی یا بھائی بھائی ہر وقت لڑتے رہتے ہیں اور ان کا جھگڑا کسی صورت ختم ہونے میں نہیں آتا۔ اس کے لیے ایک سو بار باوضو یہ آیت پڑھ کر تکیہ پر دم کرلے اسی طرح ایک سو بار پڑھ کر دوسرے کے تکیہ پر دم کیا جائے اور وہ تکیے الگ الگ استعمال کریں یعنی ایک کا تکیہ دوسرا استعمال نہ کرے اس کی آسان شکل یہ ہے کہ دونوں کے تکیوں کے غلافوں کا رنگ الگ الگ ہوتا کہ پہچان رہے یا ان کے نام لکھدئیے جائیں۔ یہ عمل چالیس روز کیا جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپس کی لڑائی ختم ہوجائے گی۔گھر میں امن و سکون ہوجائے گا۔ دلوں سے نفرتیں ختم ہوجائیں گی۔ وہ آیت یہ ہے اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا o وَّاَکِیْدُ کَیْدًا o(سورہ طارق)
تبادلہ کرانے کا عمل
اگر کوئی شخص کسی دوسری جگہ تبادلہ ہوکر چلا گیا ہے اور واپس اپنی پرانی جگہ آنا چاہتا ہے یا کوئی ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ میں تبادلہ کرانا چاہتا ہے لیکن رکاوٹ ہورہی ہے تو اس کیلئے عشاءکی نماز کے بعد باضو اکتالیس مرتبہ آیة الکرسی پڑھا کرے۔ یہ عمل چالیس دن کرے اور عمل کے بعد دعا کرے۔ اگر درمیان میں ناغہ ہوجائے تو دوسرے دن دوگنا پڑھ لے یعنی بیاسی بار پڑھ لے۔ ناغہ نہ کرے تو بہتر ہے۔
پیشاب رک رک کر آنا
بعض مرتبہ پتھری کے سبب پیشاب رک رک کر قطرہ قطرہ آتا ہے۔ اس کے جاری کرنے کیلئے صبح بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب گیارہ بار یہ کلمات باوضو پڑھ کر اپنے پیٹ پر پھونک مارے۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 380 reviews.