Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بچے کی تربیت! لاک ڈاؤن‘ ماؤں کیلئے سنہری موقع

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماں باپ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اساتذہ ثانوی حیثیت رکھتے ہیں لیکن عام مشاہدہ ہے کہ بچے بھاری بھر کم بستوں کے ساتھ سکول جاتے ہیں اور سکول سے آنے کے بعد ٹیوشن اور ہوم ورک کا جو سلسلہ شروع ہوتا ہے وہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔ میرے اپنے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بچے سارا دن نصابی کتب میں سر کھپاتے ہیں اور امتحانات ہوتے ہی کتابیں اور بستے الماری میں بند کرکے رکھ دیتے ہیں۔ نصابی کتابوں کا مقصد صرف امتحانات پاس کرنا رہ گیا ہے۔ بحیثیت ماں آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ بچوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں بچے جب سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہوتے ہیں تو ہر اچھی اور بری بات جلد اپنانے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ بچوں کو ایسی عادات اور مشاغل کی جانب راغب کریں جو ان کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہو۔ گرمیوں کی چھٹیاں(اب تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے گزشتہ تین ماہ سے مسلسل گھروں میں ہی ہیں) عین صحیح موقع ہوتا ہے جب ماں بچے کو بہت کچھ سکھا سکتی ہے ویسے بھی بچہ سارا دن ماں کے قریب رہتا ہے تو ماں اپنے بچے کے کردار میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے جس طرح کھیل کو د بچوں کی جسمانی نشوونما کیلئے بے حد ضروری ہے اسی طرح کتابیں پڑھنا بچوں کے لیے ایک ذہنی مشق کی حیثیت رکھتی ہے۔ بچوں کو غیر نصابی کتب کے مطالعے کی عادت ڈالیں۔ بچوں کو غیر نصابی کتب کے مطالعے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ ایک مضبوط کردار کے شہری کی حیثیت سے سامنے آئے گا مگر اس کیلئے آپ کو دیکھنا یہ ہے کہ آپ کا بچہ کس قسم کی کتابوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ تاریخ، ادب، مذہب جس میں اس کی دلچسپی ہے اس کو اس کے مطابق مواد مہیا کریں۔ احادیث سے متعلق کتب میں اس کی دلچسپی پیدا کریں تاکہ اس کو اسلام کو سمجھنے کا موقع ملے۔ ان سب کا مقصد یہ ہے کہ بچپن سے ہی اس کی سوچ کے دریچے کھلنا شروع ہو جائیں گے اور وہ زیادہ سے زیادہ غور و فکر کریں گے اور یہ ان کی عملی زندگی میں بھی بہت کام آئے گا اور ویسے بھی کتاب ایک بہترین دوست ہے اور آپ اپنے بچے کو بہترین دوست سے محروم نہ کریں۔ کتابیں بچوں کے لیے ایسا بہترین ساتھی ہیں جو قدم قدم پر بچوں کی رہنمائی کرسکتی ہیں اپنے بچوں کو مثبت کردار کا بنانے کیلئے یہ بے حد ضروری ہے اس لیے مطالعہ کو اپنے بچوں کی زندگی کا حصہ بنائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 368 reviews.