مزیدبے شمار کتابوں کیلئے اس لنک کو وزٹ کریں Evil Eye Books
مزیدبے شمار اقوال کیلئے اس لنک کو وزٹ کریں Evil Eye Quotes and Sayings
1 | جب آپ کے بچے جوان ہونا شروع ہوتے ہیں۔ تو آپ ان کی تصاویر لوگوں کو دکھانا شروع کر دیتے ہیں۔ صبر کریں ایسا مت کریں، بری نظر حق ہے۔ایلبرٹ جان |
---|---|
2 | بعض اوقات ہم خود اپنی ترقی کے راستے بند کر دیتے ہیں کسی کو اپنی کامیابیوں کا بتا کر یا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اس کا تذکرہ کرکے۔ بُری نظر سے آگاہ رہیں اور بری نظر واقع ہی حقیقت ہے۔جے سائن |
3 | نیویارک میں، ہم سب لوگوں کوبخشیش دیتے ہیں۔ ہم دروازہ کھولنے والے کو، ٹیکسی ڈرائیور کو، ہوٹل کے خدمت گزار کو۔ کیونکہ اگر یہ بخشیش نہ دیں تو انکی بری نظر ہمارا تعاقب کرتی ہے۔زیچ براف |
4 | نہیں جانتا کہ کس کی بری نظر میرا تعاقب کر رہی ہے۔ میرے لیے اس شہر میں کوئی جگہ نہیں۔یش پا ٹیل |
5 | مسلمان اور یہودی دونوں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نمک بری نظر سے محفوظ رکھتا ہے۔ ـ’’دی بک آف ازیکیل‘‘ ایک پرانا صحیفہ بیان کرتا ہے کہ نو زائیدہ بچوں کو نمک کے ساتھ رگڑنے سے وہ بری نظر سے محفوظ رہتے ہیں۔ مسیحی مذہب میں نوزائیدہ بچوں کی زبان پر نمک رکھنا بھی ان کو بُری نظر سے بچاتا ہے۔سن 1408 ھ تک یہ ترتیب یورپ کے بہت سارے علاقے خصوصاً ہالینڈ میں اپنائی جاتی تھی۔ مگر بعد میں یہ ترتیب بدل کر نمک کا ٹکڑا بچو ں کے بستر کے پاس رکھا جاتا تھا، جو ان کو بُری نظر سے بچاتا تھا۔ ایک مریکن صحافی- مارک کورلنسکی |
6 | پنجرے میں موجود کوئی پرندہ کھلی ہوائوں میں اڑنے والے پرندے کی کیفیت کو نہیں پا سکتا، مگر صرف یہی دُعا کرتا ہے کہ یہ پرندہ بھی آسمان سے زمین پر گر جائے۔ مصنفہ :سی جوائے بیل سی |
7 | میں ہمیشہ بُری نظر سے بچائو کیلئے گلے میں ایک تعویذ استعما ل کرتی ہوں۔ امریکن ایتھلیٹ: گریسی گولڈ |
8 | بُری نظر کا عقیدہ یونان اور روم میںتقریباً 3000 ہزار سال پہلے سے مو جود ہے۔ اور اس کا علامتی نشان دُنیا کا سب سے زیادہ طاقتور نشان ہے۔ اور اس نشان کا تعویذ بری نظر سے بچنے کیلئے پہنا جا تا ہے۔اور یہ تعویذ یہودیت ، ہندو، بدھ مت اور مسیحی مذہب میں بہت مقبول ہے۔مصنف:سیم پیٹرک |
9 | پورے جسم کی طاقت کا منمبع نظر ہے۔ اگر نظر اچھی ہے توروحانی جسم بھی منَّور ہے۔اور اگر نظر بُری ہے تو روحانی جسم بھی سیاہ ہے۔ امریکن کوچ: فرینک مارٹن |
10 | میرا بیٹا، خود تیار ہو کر باہر جاتا ہےمگر جب اس پر بُر ی نظر اثر کرتی ہے۔ تو وہ بھیڑ کی طرح لعاب کی رالیں بہاتا ہے۔مصنفہ: صوفیاراگ |
11 | گائو ں کے لوگ خوف رکھتے ہیں اس عورت سے جو ان سے کچھ دانے اناج کے لینے آتی ہے ۔ مگر نہ دینے کی صورت میں کہیں اس کی بُر ی نظر کی وجہ سے ان کے بچےنہ مر جائیں ۔ ان کے گھر نہ جل جائیں اور ان کے گھر سے جلی ہوئی لاشیں نہ نکلیں۔ میڑی جھا: جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ ویسٹ بنگال |
12 | ماریہ براتھا پی -ایچ- ڈی: جو کہ ایک اٹالین ہے اور سائیکالو جی کی بہت بڑی ریسرچر ہے ، ان کا کہنا ہے کہاایک دفعہ اپنے 92 سالہ والد کے ساتھ بیٹھی تھی اور اسکے پیٹ میں تکلیف تھی۔ اس نے اپنے والد کو اس تکلیف کے متعلق بتایا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے نظر لگ گئی ہے۔پہلے تو اس کے والد مسکرائے اور کہا کہ تم نے کچھ غلط کھایا ہو گا۔ مگر بعد میں میرے ماتھے پر کچھ الفاظ پڑھے جو کہ سو سالہ پرانے تھے ، وہ پڑھنے تھے کہ ،میری نظر بد دور ہو گئی اور میں ٹھیک ہو گئی۔ اٹلی کے لوگ نظر بد سے بچنے کیلئے گلے میں ایک سینگ کا بناہوا تعویذپہنتے ہیں۔ اور یہ خرید کر نہیں لیا تھا بلکہ کسی مستند اور معتبرشخص اس کو عطا کرتا ہے۔ |
13 | اخیل انوش: انڈین انسٹیٹوٹ آف مینیجمنٹ، لکھتے ہیں کہ ہر شخص بُری نظر کے بارےمیں اپنا نظریہ رکھتا ہے۔ چاہے کوئی یقین کرے یا نہ کرے مگر میں یقین رکھتا ہوں کہ بُری نظر کام کرتی ہے۔ اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہے۔ لکھتے ہیںکہ پاہلو کاہلواپنی کتاب الکیمسٹ میں لکھتے ہیں کہ نظر کی طاقت آپ کی روح کی طاقت ہے۔ اور اگر کوئی آپ کو نقصان پہنچا نا چاہتا ہے۔ تو اس کی آنکھوں کی حسرت اور نفرت آپ کو خود بتادے گی۔ |
14 | مائیکل ڈیمن : سینئر ریسرچر لکھتے ہیںکہ پرانے زمانے میں مقدس پہاڑوں میں رہنے والے، بُری نظر سے بچائو کیلئے اپنے مذہب کے مطابق ایک عبادت کیا کرتے تھے۔ جس سے وہ بُری نظر سے محفوظ رہتے تھے۔ |
15 | بینجومن ریڈ فورڈ: اپنے ایک مکالے نظر بد اور ایک تحقیق نظر میں لکھتے ہیں کہ نظر بد سے ہونے والا نقصان ایک ٹائیر پنکچر سے شروع ہو کر انسانی موت تک جا سکتا ہے۔ اپنے مکالے میں لکھتے ہیں کہ نظر بد کا اثر الٹیوں ڈیپریشن، الرجی اور یاداشت کا چلا جانا تک ہو سکتا ہے۔ نظر بد نہ صرف انسانوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ بلکہ پودوں اور جانوروں کیلیے بھی نقصان دہ ہے۔ اپنی مثالوں میں گائے کے دودھ کا خشک ہوجانا اور کھٹری فصلوں کا جل جانا نظر بد کی علامات ہیں۔ کچھ لوگ تو یہاں تک یقین رکھتے ہیں کہ بُری نظر انھیں قبر تک پہنچا سکتی ہے۔ |
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں