محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک گھریلو خاتون ہوں اور میرے چار بچے ہیں۔ پہلی بار آپ کو خط لکھ رہی ہوں میں ہیپاٹائٹس کی مریضہ ہوں 2011ء میں مجھے رپورٹ کروانے پر اس مرض کا پتا چلا تو میں بہت زیادہ پریشان ہوئی۔ پہلے میں نے انجکشن لگوائے ہفتے بعد والاجو ری ایکشن کرگیا۔ اللہ کا نام لے کر لگوارہی تھی، 9 انجکشن لگوانے کے بعد خون کی کمی ہوگئی، چار بوتلیں خون کی لگیں، چوتھی بوتل پر بلڈ ری ایکشن کرگیا۔ زندگی تھی اللہ بچاتا گیا، اللہ کا شکر ہے۔ 2 سال بعد دوبارہ سے ہیپاٹائٹس وائرس ایکٹوہوگیا، مجھے کچھ سمجھ نہ آئی کہ کیا کروں؟میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ اسی دوران دسمبر میں اپنے بچے کی سکول فیس دینے گئی اور واپسی پر کچھ کتابیں لینے کیلئے بک شاپ پر رکی تو وہاں آپ کا عبقری میگزین دیکھا ‘ ٹائٹل پر ہیڈنگ پڑھی دل کو بھاگئیںاور عبقری رسالہ لے لیا ۔ گھر آکر پڑھا‘ واہ کیا شاندار میگزین تھا‘ زندگی میں پہلی بار کسی چیز کو خریدنے کی اتنی خوشی ہورہی تھی‘ جیسے جیسے پڑھتی گئی دل کو سکون ملتا تھا‘ کیا شاندار تحریریں‘ نسخہ جات‘ وظائف اور ان کے فضائل مجھے تو پہلی ہی نظر میں اس رسالہ نے اپنا گرویدہ کرلیا۔ رسالہ کے آخری صفحات میں چند ادویات کا تعارف بھی پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ انہی میں ایک سیرپ جس کا نام ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ تھا کا تعارف پڑھا‘ اس میں مزید پڑھا کہ یہ سیرپ ان کیلئے بھی ہے جو بار بار انجکشن کا کورس کرواتے ہیں اور پھر وائرس ایکٹو ہوجاتا ہے۔ پھر دفتر ماہنامہ عبقری آئی‘ اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا انہوں نے مجھے یہی سیرپ یقین کے ساتھ دس بوتلیں پینے کا حکم دیا۔جب شروع میں ادویات کا استعمال شروع کیا تو پہلی چھ سے سات بوتلیں تومجھے کچھ فائدہ یا نقصان محسوس ہی نہ
ہورہا تھا مگر10 بوتلوں کے بعد دوائی نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا ۔ پھر چار جولائی کو دوبارہ عبقری دواخانہ آئی اور اسسٹنٹ صاحب نے کہا کہ 90 فیصد آرام ہے‘ یہ سن کر دل کو سکون ملا اور اس کی گواہی میری جسمانی حالت بھی دے رہی تھی‘ میں خود کو بہت پراعتماد اور پرسکون محسوس کررہی تھی۔اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور اسی طرح آپ لاعلاج مریضوں کیلئے شفاء کا ذریعہ بنتے رہیں۔ آپ لوگوں کے ہدایت کا وہ ذریعہ ہیں کہ میں بیان نہیں کرسکتی لیکن آپ کو ڈھیروں دعائیں دے سکتی ہوں۔ اللہ آپ کو لمبی زندگی دے۔ آمین! (ایک بہن)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں