محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک برکت‘ عافیت اور خیر کے دروازے آپ پر اور آپ کی نسلوں پر تاقیامت کھول دے۔ آمین!عبقری رسالہ اور عبقری کی ادویات دونوں ہی نہایت عمدہ اور معیاری ہیں۔ ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ خاص طور پر آپ کے درس نے تو ہماری زندگی ہی بدل دی ہے‘ گھر میں ہروقت آپ کا درس چلتا رہتا ہے‘الحمدللہ جو بھی مسئلہ ہو مجھے درس سے رہنمائی مل جاتی ہے اللہ مجھے تسبیح خانہ کے ساتھ چلائے رکھے اور استقامت عطا کرے۔ الحمدللہ میں نے یقین اعظم سے اسم اعظم پایا ہے۔ آج میں نے قلم اپنی عبقری خواتین قارئین کیلئے اٹھایا ہے کہ میرے یہ لکھے الفاظ ان شاء اللہ لاکھوں کا بھلا اور میرے لیے صدقہ جاریہ بنیں گے۔میری بریسٹ میں سے کالے رنگ کا پانی نکلتا تھا‘ نجانے وہ کیا بلا تھی‘ تکلیف بھی ہوتی تھی‘ میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر عبقری کا ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ استعمال کرنا شروع کردیا‘ میں مستقل مزاجی سے دوا استعمال کرتی رہی‘ چند ماہ کے اندر اندر اللہ کریم نے مجھے مکمل شفاء یابی عطا فرمائی اور میری تکلیف ختم ہوگئی۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا ’’طب نبویؐ ہیئر آئل ‘‘اپنے بالوں کے لیے استعمال کیا‘ بالوں کے لیے لاجواب تحفہ ہے۔ گرمیوں میں تھوڑی سی جلن پیدا کرتا ہے مگر بالوں کی چمک‘ دمک‘ خوبصورتی اور گھنے پن کیلئے میں اتنا برداشت کرلیتی تھی ۔یہ تو ہوگئے وہ فوائد جو مجھے ملے۔ اب میں آتی ہو ں اپنی سہیلی کے قصے کی طرف ۔ میری بہت ہی پیاری سہیلی ہے اس کو بچہ دانی میں کینسر تھا‘ بہت زیادہ ڈری ہوئی تھی‘ مختلف ادویات استعمال کررہی تھی‘ میں نے عبقری میں پڑھا ’’کینسر کیلئےتیربہدف علاج‘‘ ھوالشافی: پھٹکڑی ایک حصہ‘ ہلدی دو حصے۔ پھٹکڑی کھرل کرکے ہلدی پاؤڈر میں ملا کر کینسر کے مریض کو استعمال کروائیں۔ میں نے اپنی سہیلی کو خود تیار کرکے یہ دوا دی۔ میری سہیلی نے صبح و شام ایک کیپسول کھانا شروع کردیا‘ چند دنوں بعد اسی بلیڈنگ شروع ہوگئی‘اس نے لگاتار کچھ عرصہ استعمال کیا‘ بلیڈنگ ختم ہوگئی اور اس کی تکلیف کم ہونا شروع ہوگئی‘میری سہیلی اعتراف کرتی ہے کہ اس نے اس طرح یہ دوائی استعمال نہیں کی جس طرح کرنی چاہیے تھی مگر پھر بھی اس نے اسے بہت زیادہ فائدہ دیا ہے۔ ایک اور میرا مشاہدہ عبقری قارئین کے نام کہ اگر چکر بہت زیادہ آتے ہوں تو روزانہ رات کو سوتےو قت کم از کم پانچ پاؤں کے تلوؤں کی سرسوں کے تیل سے مالش کی جائے چکر آنا ختم ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ناف‘ ناک اور کان میں تیل ڈالنا اور پاؤں کے تلوؤں پر تیل کی مالش بہت ہی لاجواب ہے اس سےبے شمار مسائل حل ہوجاتے ہیں جس میں تھکن‘ بے خوابی‘ چکر‘ اعصابی درد وغیرہ تو معمولی چیزیں ہیں۔
بچپن سے ہی میں دانتوں کے مسائل میں مبتلا تھی‘ مختلف پیسٹ استعمال کرتی‘ بے شمار ڈاکٹرز سے علاج بھی کروایا مگر صرف وقت فائدہ ہوتا‘ جب عبقری سے روشناس ہوئی اور عبقری ادویات کا استعمال شروع کیا تو دانتوں کیلئے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’سچامنجن‘‘ کا استعمال شروع کردیا‘ میرے دانتوں کے مسائل ختم ہونا شروع ہوئے‘ دانتوں کی چمک لوٹ آئی‘ مسوڑھوں کی جلن ختم ہوئی۔میں تھوڑا سا سچامنجن ہتھیلی پر رکھ کر اس کے اوپر تھوڑا سا سرسوں کو تیل ڈال لیتی کہ پیسٹ نما بن جائے۔ پھر اس کو ٹوتھ برش سے دانتوں پر ہلکا ہلکا لگاتی ۔ پانچ منٹ لگا رہنے دیتی اس کے بعد برش کرتی اور منہ دھولیتی ۔ اس طریقے سے مجھے بہت زیادہ فائدہ اور جلد فائدہ ہوا۔(پوشیدہ ‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں