Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

28 کام جو 50 سال کی عمر سے پہلے کر لینے چاہئیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

جب عمر ذرا ڈھلتی ہے اور وہ ذہنی پختگی کے دور میں داخل ہوتا ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ اب تک جن چیزوں اور مقاصد کے حصول میں وہ اپنی توانائیاں صرف کررہا تھا وہ تو کچھ بھی نہیں تھا۔ سمجھدار لوگ اپنے مقاصد طے کرتے اور پھر ان کے حصول کی کوشش میں لگ جاتے ہیں اور بامقصد زندگی گزارتے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں پچاس سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے آپ کو اپنے مقاصد حاصل کرلینے چاہیے۔ آئیے! ان پچاس امور کی فہرست بنائیں جو آپ کو پچاس سال تک پہنچنے سے قبل کر لینے چاہئیں:
1۔ مذہب کا بنیادی علم حاصل کریں:آپ جس بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، ضروری ہے کہ آپ کو اس کے بنیادی علوم پر مہارت حاصل ہو تا کہ آپ نہ صرف مذہب کی روح کو سمجھ سکیں بلکہ ازخود مذہبی احکامات پر درست طریقے سے عمل کرنے کے بھی قابل ہوں۔ اپنی مذہبی کتاب کو سمجھ کر پڑھیں تا کہ آپ جان سکیں کہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے کیا پیغام بھیجا ہے۔
2 ۔ پاسپورٹ کا استعمال کریں:ہم میں سے اکثر لوگ پاسپورٹ بنوا لیتے ہیں لیکن مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لئے جانے کے علاوہ ہم اس کا استعمال نہیں کرتے، حالانکہ سفر کو وسیلہ ظفر کہا جاتا ہے اور سفر کرنے سے آپ بہت کچھ نیا سیکھتے ہیں۔ اس لیے اپنی پسند کے مقامات پر جانے کا لازمی منصوبہ بنائیں، اپنے گھر، شہر اور ملک سے باہر نکل کر آپ پر علم اور آگاہی کے نئے در وا ہوں گے۔
3۔ وصیت تحریر کریں:ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا عارضی ہے اور ایک نہ ایک دن ہمیں یہاں سے جانا ہو گا۔ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کی مناسب تقسیم کا تحریری فیصلہ کریں تا کہ آپ کے جانے کے بعد آپ کے ورثاء کے درمیان ان کے حوالے سے کوئی بدمزگی نہ ہو۔ اپنے لین دین کا بھی تحریری اندراج رکھنے کی عادت اپنائیں تا کہ کل کلاں کو اس حوالے سے کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔
4۔ محبت کرنا سیکھیں :نفرت کرنا مشکل نہیں ہوتا لیکن یہ آپ کی زندگی کو مشکل بنا دیتی ہے۔ اس لیے آپ لوگوں سے محبت کرنا سیکھیں۔ صرف اہلِ خانہ سے نہیں، اپنے ارد گرد کے لوگوں سے محبت بھرے برتاؤ کی عادت اپنائیں۔ محبت نہ صرف آپ کی اپنی زندگی کو آسان کرتی ہے بلکہ معاشرے میں بھی سکون اور خوشی پھیلانے کا سبب بنتی ہے، اس لئے اپنا دل محبت کے لیے وسیع کریں۔
5۔ ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کی منصوبہ بندی :اگر ملازمت پیشہ ہیں تو ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سوچیں۔ ملازمت کی مصروفیت کی وجہ سے جو کام آپ نہیں کر پاتے تھے، ان کے کرنے کا منصوبہ بنائیں۔ اگر آپ ملازمت پیشہ نہیں ہیں، پھر بھی ساٹھ سال کے بعد کی عمر گزارنے کے حوالے سے کچھ خاص کرنے کا سوچیں، گھریلو ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد آپ اپنی پسند کے کام کر سکتے ہیں ۔6۔ مضمون تحریر کریں:ہم میں سے ہر شخص کسی نہ کسی تخلیقی صلاحیت کا حامل ہوتا ہے، اپنی اس صلاحیت کو جانیں اور اپنی دلچسپی کے کسی بھی موضوع پر مضمون تحریر کریں۔ چاہے وہ مضمون کہیں نہ چھپوائیں لیکن لکھنا آپ کو پُرسکون کرے گا ۔اپنی تحریر کو پڑھ کر آپ خود کو ازسرنو تروتازہ محسوس کریں گے۔اگر آپ لکھ نہیں پاتے تو بچے یا بیگم کو پاس بٹھا کر لکھوائیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 353 reviews.