میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کمرے میں کرسی پر بیٹھی ہوں کہ اچانک پائوں کے قریب ایک سانپ آتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ اس کا رنگ پیلا ہوتا ہے۔ میں فوراً شور مچاتی ہوں کہ کمرے میں سانپ ہے۔ سانپ جب دیوار پر چڑھتا ہے تو تقریباً دس فٹ تک ہوتا ہے، میں کہتی ہوں اتنا لمبا سانپ میں ابو کو اور بڑے بھائی کو ڈنڈا لاکر دیتی ہوں کہ وہ سانپ مار دیں لیکن اتنے میں سانپ خود کو سمیٹ کر ایک فٹ کا ہوجاتا ہے اور دوسرے کمرے میں بھاگ جاتا ہے اور اس کا رنگ بھی کالا ہو جاتا ہے جب دوسرے کمرے میں اسے مارنے لگتے ہیں تو دوبارہ پہلے کمرے میں آکر سامان میں چھپ جاتا ہے۔ ابو اور بھائی کہتے ہیں کہ جب نکلے گا تو ہم ماردیں گے۔ میں کہتی ہوں ہم سب بہنیں زمین پر سوتی ہیں وہ تو رات کو نکل کر ہمیں ڈس سکتا ہے۔(صائمہ، سیالکوٹ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں کے بعض اہم کام کسی حاسد کی طرف سے بندش کرا دینے کی وجہ سے رک گئے ہیں تاہم آپ اپنا اور اپنے گھر والوں کا حسب توفیق صدقہ دیں اور یَارَقِیْبُ 100 بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں