Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بارش کا پانی‘ کمالات اور جدید سائنس

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

قارئین! السلام علیکم!قدرت کی عظیم نشانیوں میں اہم نشانی آسمان سے بارش کا نزول جو انسانوں کے علاوہ روئے زمین پر بسنے والی دیگر مخلوق کی زندگی اور بقاء کا اہم عنصر ہے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بڑا فضل کیا اور اس ملک کو بارش کا پورا سیزن عطا فرمایا اس کے علاوہ بھی سارا سال پاکستان کے کسی نہ کسی شہر‘ علاقہ اور صوبہ میں باران رحمت کا برسنا معمول کی بات ہے۔ بارش کے قطرے قطرے میں رب کریم نے ایسی شفاء عطاء ‘ عنایات اور برکات چھپا رکھی ہیں کہ ہم اپنی کم علمی کی وجہ سے اس عظیم نعمت کو ضائع کردیتے ہیں اور اکٹھا کرنے کے بجائے ندی نالوں میں بہا دیتے ہیں۔میں بچپن سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے اباجان چھت پر بارش کے دوران بڑے بڑے برتن رکھ دیتے ہیں اور اس پانی کو اکٹھا کرکے پھر کھانے‘ پینے میں استعمال کرتے اور ایک خاص عمل کروا کر لوگوں کو یہ پانی استعمال کرواتے ہیں۔ الحمدللہ! اس کے رزلٹ میں نے خود اپنے کانوں سے سنے‘ عبقری رسالہ میں بھی وقتاً فوقتاً پڑھتا رہتا ہوں ۔چونکہ پاکستان میں جولائی کے آخر سے لیکر ستمبر تک بھرپوربارش کا سیزن ہوتا ہے۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ مخلوق خدا اس فیض عام سے بھرپور مستفید ہو اور لوگ اسے اکٹھا کرکے سارا سال شفائی خزانہ سے بیماریاں دور اور تندرست‘ چاق وچوبند زندگی کا آغاز کریں۔
بارش ہونا صرف پانی کا برسنا نہیں‘ یہ برکت کے خزانے ہیں، یہ عافیت کے خزانے ہیں، عطا کے خزانے ہیں، یہ رحمت کے خزانے ہیں۔ یہ فضل کرم کے خزانے ہیں ہم تو بھولے ہی رہ گئے اور ایسا بھولے ایسا بھولے کہ بھولنا ہی بھول گئے اور ہمیں تو پتہ ہی نہیں ہے ہم تو اس بارش کے پانی کو پرنالوں سے گرا کر نالوں میں پہنچا رہے ہیں۔
امام شافعی نے حضرت انس بن مالکؒ سے روایت کی ہے۔ انس کا بیان ہے ’’ہم لوگ رسول اللہﷺ کے ساتھ تھے کہ ہم کو بارش پہنچی تو رسول اللہﷺ نے اپنا کپڑا اتار دیا اور فرمایا کہ اپنے رب کے قریبی وعدے کا انعام ہے‘‘۔
بارش ایک ایسی چیز ہے جس کے ہر قطرے کے ساتھ فرشتہ اترتا ہے۔ ایک اللہ والے فرماتے ہیں کہ تین پانی سب سے زیادہ افضل ہیں۔ (۱)آب زم زم، (۲)بارش کا پانی، (۳)وضو کا پانی۔ جیسے میں نے پہلے لکھاہمارے گھر تو پینے میں بارش کا پانی ہی استعمال ہوتا ہے جیسے ہی بارش کا ماحول دیکھتے ہیں پانی کے بڑے بڑے ٹب رکھ دیتے ہیں اور بوتلوں میں بھر کے ڈسپنسر پر رکھ دیتے ہیں اور ضرورت کے مطابق پیتے ہیں تاکہ وہ فرشتے کی روحانیت معصومیت ہمارے اندر آجائے اس قدرتی اور آلودگی سے پاک پانی سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔بارش کا پانی قرآن کی روشنی میں ’’ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریائوں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر اس پانی کے ذریعے سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جس کی قسمیں مختلف ہیں‘‘ (سورئہ الزمر، آیت۲۱)
اللہ تعالیٰ خودفرمارہے کہ میں پانی کے ذریعے طرح طرح کی کھتیاں نکالتا ہوں جس کی مختلف قسمیں ہیں۔ کھیتی میں ضروری نہیں کہ یہ والی کھتیاں، سبزہ یا فصلیں آئیں گی بلکہ اس کے اندر ایسے انسان جو دوسرے انسانوں کے لیے نفع بخش بن جائے۔ بارش کا پانی برسے اور ہم محروم رہ جائیں یہ آپ کی غفلت اور غلطی نہیں بلکہ یہ میری غفلت ہے میں نے آپ کو اس چیز سے آگاہ نہیں کیا اور آپ اتنی بڑی نعمت سےمحروم رہ گئے۔ بزرگ کہتے ہیں کہ اگر کوئی چیز آپ کررہے ہیں تو آپ وہی چیز دوسروں کو بتائیں گے تو اس چیز کی تاثیر بڑھ جاتی ہے اس لیے میں نے کہا کہ میں صرف اس سے فائدہ نہ اٹھائوں آپ بھی اس خیر کے کام میں شامل ہوں۔بارش کے پانی کو صاف پانی میں اکٹھا کیجئے اور اسے پینے ‘ کھانا پکانے‘ آٹا گوندھنے میں استعمال کیجئے۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 349 reviews.