محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو صرف چھ ماہ ہوئے کہ میں بیمار ہوگئی‘ مختلف بیماریوں نے اکٹھے ہوکر حملہ کیا‘ پوشیدہ امراض کا شکار ہوئی اور ایک وقت آیا کہ چارپائی پر آگئی‘ مختلف ڈاکٹروں‘ مقامی حکما ء حضرات سے شوہر دوا لاتے رہے اور میں کھاتی رہی اور اندر ہی اندر ختم ہوتی گئی۔ بالا ٓخر معدہ بھی جواب دے گیا۔ بڑی بہن نے فون پر عبقری دواخانہ کے متعلق بتایا‘ شوہر سے بات کی تو اس نے لے جانےسے انکار کردیا‘ ساس پہلے ہی طعنے دیتی کہ جان بوجھ کر بیمار ہوئی ہے کام نہ کرنا پڑے۔خود ہی عبقری دواخانہ فون کیا‘ اسسٹنٹ سے بات کی انہیں اپنی بیماری کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ کم از کم تین ماہ مسلسل کھانے کا مشورہ دیا۔ بڑی بہن کے ایڈریس پرادویات منگوائیں‘ بڑی بہن ملنے آئی تو چھپا ادویات لائی اور مجھے دے دیں‘ میں نے 90 دن مسلسل عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کیا۔ جو کہ ہر بار میری بہن ہی مجھے لاکر دیتی رہی۔ آج 90 دن کے بعد میں اللہ کے کرم سے صحت مند ہوں اور آپ کو خط لکھ کر آگاہ کررہی ہوں۔میرے شوہر اور خاص طورپر میں بالکل مایوس ہوچکی تھی کہ مگر اللہ کریم نے کرم فرمایا اور میں صحت یاب ہوں۔ اللہ میری بہن کو خوشیاں دے کہ اس نے میری اس وقت مدد کی جب میرے شوہر نے بھی گھر والوں کی باتوں میں آکرمیرا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ (پوشیدہ‘ سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں