محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی، صحت اور تندرستی عطا فرمائے آمین!سولہ سال کی عمر میں میرے اوپر ایک آفت ٹوٹ پڑی جب میرے ہاتھوں پر پھلبہری کے نشان ظاہر ہونا شروع ہوگئے‘ شروع میں مقامی ڈاکٹر سے دوا اور کریمیں لیکر استعمال کرتی رہی مگر یہ نشان دن بدن بڑھتی چلے گئے اور پھر یہ ایک وقت یہ آیا کہ میرے ہونٹوں کے ساتھ چہرے پر ہلکا سا ایک نشان نمودار ہوا اور میں ساری رات روتی رہی کہ اب میرا کیا بنے گا؟ میرے والدین الگ پریشان تھے۔ اسکن اسپیشلسٹ کے پاس میرے والد مجھے لیکر گئے‘ اس نے چیک کرنے کے بعد بہت مہنگی کریم لکھ دی مگر یہ نشان میرے بازو پر بھی نمودار ہوگیا ۔ میری بھوک پیاس سب اڑ گئی‘ دن بدن کمزور ہونا شروع ہوگئی ہروقت یہی پریشانی کھائے جاتی کہ یہ بیماری تو دن بدن بڑھ رہی ہے‘ میری والدہ کو کسی نے عبقری دواخانہ کا بتایا‘ میرے ابو اگلے دن ہی مجھے عبقری دواخانہ لے گئے‘ وہاں اسسٹنٹ صاحب نے چیک کرنے کے بعد مجھےعبقری دواخانہ کا ’’برص پھلبہری کورس‘‘ باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں گزشتہ سات ماہ سے یہ کورس باقاعدگی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کررہی ہوں‘ الحمدللہ! سات ماہ میں میرے پرانے تمام نشان آہستہ آہستہ ختم ہوگئے ‘ اس کے بعد میری ٹانگ پر ایک نشان نمودار ہواجو کہ بالکل معمولی تھا مگر میں نے کورس کا استعمال جاری رکھا‘ میں آج بھرپور خوشی کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ میرا ٹانگ کا معمولی نشان بھی اب ختم ہوچکا ہے۔ میری والدہ عبقری دواخانہ کے تمام کارکنان اور بالخصوص آپ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہیں‘ ہم نے تو سن رکھا تھا کہ جس کو ایک مرتبہ یہ جلدی بیماری لگ جائے وہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ مگر اللہ کا شکر میں شفاء یاب ہوں۔ (صائمہ‘ شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں