محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ چار سال سے عبقری کا مستقل قاری ہوں۔ عبقری کی ادویات نے میری اہلیہ واقعی نئی زندگی بخشی ہے‘ ورنہ روز روز کی ادویات لا لا کر میرے گھر کا سارا بجٹ ہی آؤٹ ہوگیا تھا مگر اہلیہ کی صحت بھی دن بدن گرتی جارہی تھی۔میری اہلیہ کو عرصہ تیس سال سے معدہ کا السر، درد،بار بار حاجت کی تکلیف، بدہضمی، متلی وغیرہ کی بیماری تھی۔کچھ بھی کھالیتی اس کی حالت غیر ہوجاتی تھی اب تو نوبت رس اور ڈبل روٹی تک آگئی تھی اس کے علاوہ کچھ بھی ہضم ہی نہیں ہوتا تھا۔ میں نے عبقری کی دوا ’’ معدہ کا السر کورس‘‘ ایک کورس استعمال کرایا اور دوسرا کورس شروع ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے اسے بالکل افاقہ ہے کھانا پینا پرہیز کے ساتھ ہضم ہوتا ہے اب وہ کہتی ہے میں ٹھیک بالکل ٹھیک ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، ایمان اور برکت عطا فرمائے۔ آمین!(جہانگیر عالم‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں