Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر67:حرمین میں نیکیوں کےپہاڑ:قارئین! سفر کوئی بھی ہو تجربات اور مشاہدات کا مجموعہ ہوتا ہےاور اگر سفر میں حرمین شریفین کا ہو تو اس کے مشاہدات اور برکات احاطہ بیان میں نہیں۔اللہ رب العزت نے بندہ کو متعدد بار حج بیت اللہ کی سعادت نصیب کی ہے‘حج مالی عبادت کے ساتھ ساتھ بدنی عبادت بھی ہے لیکن حجاج کی جماعت جو ہر سال لاکھوں کی تعداد میں حج کو جاتی ہیں وہ حج کے فضائل و ثمرات و برکات سے ناواقفیت کی بنا پر جس دینی جذبہ اور جن برکات کے ساتھ اس کو وہاں اپنا قیمتی وقت گزارنا چاہیے اور جو انوارات و برکات لیکر واپس آنا چاہیے اکثر ان برکات سے بہت کم لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر بندہ کو یہ فکر اور جذبہ پیدا ہوا کہ حرمین کی فضیلت کی برکات‘ ثمرات کو ایک ایسی جامع کتاب کی صورت میں جمع کیا جائے کہ آغاز سے لیکر اختتام تک حاجی کیلئے قدم قدم پر چھوٹی چھوٹی نیکیوں سے بڑے بڑے اجرو ثواب کے مواقع مل سکیں اور وہ بیکار کاموں لایعنی باتوں اور بازاروں کے غیرضروری چکروں سے بچ سکیں۔ جب اس کتاب کی تالیف کیلئے مختلف کتب کی مدد لی گئی تو کوئی بھی ایسی جامع اور مکمل کتاب نہ مل سکی جس میں حاجی کے سامنے طواف کرتے ہوئے اس کی فضیلت ‘ ناگوار صورتحال پر مسلمان بھائی سے درگزر کرنے پر اللہ سے انعام ‘ مال خرچ کرنے سے لیکر ذکرو اذکار اوراخلاص نیت پر احادیث مبارکہ اور بشارت سامنے ہو تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ انوارات اور رضائے مولا کی جستجو کرسکے۔ایسی جامع کتاب کی کمیابی کی وجہ سے اس لگن میں اور اضافہ ہوا اور اللہ پاک نے ہمیں اس کی تیاری کی توفیق عطا فرمائی اور یہ کتاب میری اور میرے معاونین خاص طور پر علماء کرام اور مفتیان حضرات کی شب و روز کی محنت کے بعد وجود میں آئی۔ یہ کتاب 2010ء میں چھپ کر آئی اور آج دس سال ہوگئے اس کے بے شمار ایڈیشن شائع ہوچکے اور لاکھوں حجاج کرام اور عمرہ زائرین کیلئے خوب برکات کا ذریعہ بنی۔ اللہ پاک ہماری یہ ادنیٰ کوشش کو اپنی شان کے مطابق قبول فرمائے اور امت میں ہدایت اور فلاح کا ذریعہ بنائے۔ اس کتاب کی تالیف میں احادیث کی کتب مسلم شریف‘ بخاری شریف‘ ابن حبان احمد‘ مشکوٰۃ‘ ابن ماجہ‘ ترمذی‘ نسائی‘ ابوداؤد‘طبرانی‘ بیہقی‘ دارمی اور نزہۃ المجالس‘ ترغیب وترہیب‘ فضائل حج‘ حصن حصین سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 336 reviews.