محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک عمل قارئین کی خدمت میں عرض ہے‘ جسم میں کہیں بھی درد ہو‘ یہ عمل کرکے پھونک ماردیں ‘ الحمدللہ! درد ختم ہوجاتا ہے۔ میں بچپن سے یہ عمل آزمارہی ہوں‘ ہر درد سے راحت ہوتی ہے۔ عمل کا طریقہ یہ ہے: تین مرتبہ پہلا کلمہ طیب‘ سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ‘ آیۃ الکرسی ایک مرتبہ‘ درود ابراہیمی ایک مرتبہ‘ سورۂ اخلاص ایک مرتبہ‘ سورۂ فلق ایک مرتبہ‘ سورۂ ناس ایک مرتبہ بمعہ تسمیہ پڑھ کر شہادت والی انگلی پر پھونک کر جو بھی جسمانی تکلیف ہو اس جگہ پر تصور کرکے انگلی پھیر دینے سے تکلیف دور ہوجاتی ہے۔تیربہدف عمل ہے‘ ضرور آزمائیے‘ ایک مرتبہ کرنے سے فرق محسوس نہ ہو تو چند بار کیجئے‘ درد ضرور کی شدت کم ضرور ہوتی اور پھر آہستہ آہستہ راحت مل جاتی ہے۔ (رافعہ حسین‘ سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں