محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ کے درس بہت شوق سے سنتا ہوں‘آپ کے درس نے میری زندگی سچ میں بدل دی ہے‘ بڑوں سے کیسے پیش آنا ہے‘ چھوٹوں سے میرا رویہ کیسا ہو‘ گھر میں کس طرح رہنا ہے‘ صلہ رحمی کے کیا کمالات اور فوائد ہیں یہ سب مجھے آپ کے درس سے ہی معلوم ہوا۔ مجھے تو اب محسوس ہوتا کہ جیسے پہلے میں جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزار رہا تھا مگر آپ کے درس سن کر معلوم ہوا کہ میں بھی انسان ہوں اور اب انسانوں جیسی زندگی گزار رہا ہوں۔ آپ کے درس میں اکثر یہ الفاظ سنتا کہ اگر قرآن پاک کی تلاوت نہ کی جائے تو قرآن پاک نہ پڑھنے والے کو بددعائیں دیتا ہے‘ سن کر لرز جاتاہوں۔ حال ہی میں میری شادی ہوئی‘ میں ہنی مون پر نادرن ایریاز میں گیا‘ وہاں ایک ہوٹل میں کمرہ لیا‘ اس کمرے میں ایک بوسیدہ سی الماری کے اوپر قرآن پاک مٹی سے اٹا ہوا پڑا تھا جس پر میری پہلے نگاہ نہ پڑی۔ نجانے کب سے کسی نے اسے کھولا بھی نہ تھا۔ میں تین دن وہاں رہا‘ روزانہ خواب میں مجھے ایک آواز آتی جیسے کوئی درخواست کررہا ہو
کہ مجھے پڑھو‘ مجھے پڑھو‘ ایک رات تہجد کے وقت میں ڈر کے مارے اٹھ بیٹھا تو میری نظر سامنے الماری پر پڑے قرآن پاک پر پڑی‘ میں نے جلدی سے غسل کیا‘ قرآن پاک اٹھا‘ دھول ہٹائی اور قرآن پڑھنا شروع کردیا‘ میں فجر کی نماز پڑھنے کے بعد بھی پڑھتا رہا‘ جیسے جیسے پڑھ رہا تھا میرے دل کو سکون مل رہا تھا‘ جیسے کوئی نور میرے دل پر اتر رہا ہے‘ تلاوت چھوڑنے کو دل ہی نہیں چاہ رہا تھا۔ میں اس کے بعد تین دن وہاں رہا قرآن پڑھتا رہا‘ مگر دوبارہ وہ آواز مجھے نہیں آئی‘ جانے سے پہلے ہوٹل مالک سے کہا کہ اس قرآن کو پڑھتے رہو‘ اس نے میرے ساتھ پڑھنے کا وعدہ کیا اور قرآن اپنے پاس رکھ لیا۔ (خرم اشرف، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں