کچی گری سے لیکوریا کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے قارئین کے لیے ٹوٹکے بیج رہی ہوں ۔بچے کو ٹھنڈ لگ جائے:اگر بچے کو ٹھنڈ لگ جائے تویہ تیل بناکر گھر میں رکھ لیں رات کو سوتے ہوئے بچے کی کمر اور سینے پر مالش کرکے گرم کپڑے پہنا کر سلادیں ا ن شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ اجزاء: سرسوں یا تِل کاتیل آدھا پائو، کلونجی آدھی چمچ، ہلدی آدھی چمچ، اجوائن آدمی چمچ، سب مکس کرکے تیل میں ملاکر چھان لیں اور بوتل میں ڈال کر رکھ لیں ضرورت پر گرم کرکے لگالیں۔
کچی گری سے لیکوریا کا علاج
یہ نسخہ میری بیٹی کو اس کی سہیلی نے بتایا تھا الحمدللہ جس کو بتایا افاقہ ہوا۔ نسخہ:کچی گری جو ٹھیلے والے سے ملتی ہے ایک پیس چھوٹا دو سے تین چمچ کا کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں‘ دن میں کسی بھی وقت یا رات کو سوتے ہوئے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا مہینے میں ایک یا دو دفعہ کھالیں جڑ سے ختم ہو جائے گا۔
میرے سسر مرحوم کے بتائے نسخہ جات
میرے سسر (مرحوم) حکیم تھے یہ نسخے ان کے بنائے ہوئے ہیں جب کسی کو سردی لگ یا بخار ہو اور کپکپی نہ ٹھیک ہورہی ہو تو ایک کپ گرم پانی میں ایک کھانے والا چمچ شہد ملا کر گرم گرم چسکی لے کر پئیں سردی لگنافوراً بند ہو جائے گی۔
پرانی سے پرانی کھانسی چاہے وہ بلغمی ہو یا خشک آرام آجاتا ہے سردی ہو یا گرمی ہر موسم میں گھر میں بنا کر رکھ لیں۔ ہر عمر ہرموس میں مفید ہے۔ہر گھر کی ضرورت ہے۔نسخہ: آدھا پائو شہد، کالی مرچ آٹھ دانے، بڑی الائچی دوعدد، دارچینی ایک ٹکڑا ، بڑی الائچی کو چولہے میں جلالیں اوپر سے جلا ہوا چھلکا اتار کر بیج نکال لیں اب کالی مرچ‘ دارچینی‘ الائچی کے دانے خوب باریک پیس لیں اور شہد میں ملاکر رکھ لیں‘ ضرورت پر ایک چھوٹی چمچ کھالیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
سفید سرکہ سے اپھارے یا بدہضمی کا علاج
اگر پیٹ میں درد ہو یا بدبودار ڈکار آئیں تو ایک گلاس پانی میں سفید سرکہ ایک چمچ‘ چٹکی نمک اور چینی دو چمچ ملا کر پی لیں فوراً آرام آجائے گا۔ سردی میں نارمل پانی میں اور گرمی میں ٹھنڈا کرکے ۔ سرکہ کی سکنجبین بہت مزیداراور فائدہ مند ہے۔
گرمی میںبدہضمی کے لیے ایک اور ٹوٹکہ
گرمی میںگولے کی طرح برف کو کوٹ کر اوپر باریک چینی اور آدھا لیموں چھڑک کر چوسیں فوراً آرام آجائے گا۔
پرانی سے پرانی نکسیر کا سرمہ سے علاج
یہ ٹوٹکہ بھی میری امی جان کا بتایا ہوا ہے اور سالہا سال سے ہے جب ہم چھوٹے تھے تو میری اور میری کزن کی گرمی میں بہت نکسیر نکلتی تھی‘ جب بھی سکول سے آنا ناک سے خون آنا شروع ہوجاتا یا وقتاً فوقتاً ناک سے خون نکلنا شروع ہو جاتا‘ میری امی کے اس ٹوٹکے سے مستقل آرام آگیا ۔ نسخہ:گھر کا پیسا ہوا سرمہ دو چٹکی‘ گھر کا مکھن ایک چمچ‘ چینی حسب ضرورت ‘ مکھن کو سرمہ اور چینی لگا کر کھانا ہے اور سرمہ مکھن ناک میں اور ناف میں بھی لگانا چند دن استعمال کرنے سے نکسیر بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔(نسرین بی بی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں