یہ واقعہ مجھے آفس بوائے نے کچھ یوں سنایا:۔ اس کے بھائی کے گھر بچہ ہونے والا تھا اور جب اس کی بھابی کو ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈلیوری کے وقت یا تو ہم بچہ کو بچاسکتے ہیں یا اس خاتون کو! پھر اللہ کا کرنا کچھ یوں ہوا کہ میں نے اس آفس بوائے کو اس واقعہ سے دو دن پہلے یہ عمل ہروقت پڑھنے کیلئے بتایا۔ اس نے مجھے کہا تھا کہ بہت زیادہ پریشانی ہے‘ اس نے فوراً ہی اس پر عمل کرنا شروع کردیا اور ڈلیوری والے دن وہ اپنے دل میں صلی اللہ علی محمد کا ورد کرتارہا۔ اس خوبصورت درود پاک کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بہت کرم فرمایا اور اس کے بھائی کے ہاں خوبصورت سی بیٹی یعنی رحمت آئی اور ماں اور بچی دونوں اللہ کےفضل سے خیریت سےہیں۔ یہ سب اس وظیفے کی بدولت ممکن ہوا۔ حالانکہ ڈاکٹر اپنی طرف سے جواب دے چکے تھے۔ (فرحت‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں