محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے ایک شمارے میں دہی کی کرامات پڑھیں! مجھے دس سال سے کالے یرقان کا مرض تھااور میری 2100.LFTتھی بقول ڈاکٹروں کے کہ بچنے کی حالت نہیں ہے لیکن چھ ماہ میں نے صرف دہی میں سبز پودینہ اور سبز دھنیا کوٹ کر ملایا اور ہلکی نمک اورسبز مرچ ملا کر تین وقت یہی استعمال کیا‘ کبھی سادی روٹی کھائی تو وہ بھی اسی سے اور پانی میری خوراک تھا تو کالے یرقان کا وجود ہی اللہ تعالیٰ نے جسم سے غائب کردیا‘ میں نے خون کو بھی چیک کروایا تو رپورٹ میں اے، بی، سی تینوںیرقان نہیں تھے ۔ عبقری رسالہ میں آئے چھوٹے چھوٹے نسخہ جات سے الحمدللہ بڑی بڑی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں‘ بس کوئی یقین سے استعمال کرنے والا ہو‘ میں نے چھ ماہ تک مستقل مزاجی سے یہ ٹوٹکہ آزمایا آج صحت یاب ہوں۔(محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں