محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور یونہی آپ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجرعظیم عطا فرمائے۔ آمین! ہمارے سلنڈر میں گیس ختم ہوگئی تھی میں کچن میں انمول خزانہ کام کرنے کے دوران پڑھتی ہوں ‘انمول خزانہ کی برکت سے
ہمارا سلنڈر پھر سے بھر گیا‘ میرے میاں پوچھتے ہیں کہ سلنڈر بھروایاہے؟ میں نے کہا نہیں اعمال کی برکت سےابھی تک چل رہا ہے۔ہماری ہمسائی ہے‘ وہ بے چاری بہت دکھی تھی‘ اس نے آکر اپنے گھر کی کہانی سنائی‘ مجھے بھی بہت دکھ ہوا‘ پھر میں نے اسے ایک عمل بتایا تین دفعہ اوّل وآخر درود ابراہیمی ایک بار سورئہ فاتحہ اور تین دفعہ سورئہ اخلاص اپنے مسائل کو ذہن میں رکھ کر زیادہ سے زیادہ باوضو پڑھو۔اس نے پڑھنا شروع کردیا پورا ایک ماہ اس نے پڑھا تو اس کو اس عمل کے فوائد ملنا شروع ہوگئے ہیں۔اس کی شادی شدہ زندگی کے 28 سال روتے ہوئے گزارے تھے۔ آج صبح صبح ہمارے گھر آئی ا‘ بہت خوش تھی میں نے پوچھا(ب) بہت خوش نظر آرہی ہو‘ وہ کہنے لگی باجی بات ہی خوشی کی ہے‘ کہنے لگی: میرے میاں نے مجھے اٹھائیس سال بعد عزت دینا شروع کردی ہے‘میرے میاں نے کبھی میرے ہاتھ میں پیسے نہیں رکھے‘ کل رات میرے میاں نے میرے ہاتھ پر آٹھ ہزار روپے رکھے کہ لے تو رکھ لے۔ ورنہ میں تو اپنی ماں سے خرچہ لے کر اپنی ضرورت کی چیزیں خریدتی تھی۔ گھر میں غربت تھی‘ بہت روتی تھی کہ یااللہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتی جان نکلتی ہے تو کرم فرمادے‘
آپ نے یہ وظیفہ دیا اس نے تو میرے گھر کو رنگ دیا ہے۔ ایک ماہ میں ہماری تو زندگی بدل گئی ہے ان کے گھر میں بہت برکت آگئی ہے گھر سے لڑائی جھگڑے ختم بلکہ جڑ سے ہی ختم ہوگئے ۔ (ب) کہتی ہے‘ ساری زندگی لڑائی کے سوا کچھ دیکھ نہیں وہ تو اب عبقری کی سچ مچ کی دیوانی ہے۔(ساجدہ پروین، ڈسکہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں