Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیٹی کی پسند کا شوہر چور‘ نکما اور نشئی نکلا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

یقین مانیے! خوشیاں آپ کے قدم چومیں گی ۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی دوسری ماں اپنی بچی کو رخصت کررہی ہو تو اس کے دل سے دعائیں نہ نکل رہی ہوں وہ چاہے بھی تو دعا اس کے ہونٹوں پر نہ آرہی ہو۔ یہ غم اور یہ صدمہ میں جھیل چکی اور جھیل رہی ہوں۔ اب میری بیٹی کے حالات ملاحظہ فرمائیے!
اس کا شوہر بالکل نکما ہے‘ چور ہے اور چوری میری بچی کی چیزیں کرتا ہے۔ نہ کبھی نماز پڑھی‘ نہ قرآن کی تلاوت‘ بلکہ قرآن تو اسے پڑھنا آتا ہی نہیں۔خود جاب نہیں کرتا زبردستی میری بچی کو ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں لگایا ہے۔اس کی تنخواہ پر گزارہ کرتا ہے‘ میری بچی صبح آٹھ بجے گھر سے نکلتی ہے اور شام چھ بجے تھکی ہاری آتی ہے اور پھر اس سے کھانا بنواتا ہے۔میری بچی کا زیور‘ برانڈڈ جوتی‘ میک اپ کپڑے الغرض ہر چیز اس کی بیچ دیتا ہے۔نشہ کرتا ہے اور زبردستی میری بچی کو نشے کے انجکشن لگاتا ہے۔ وہ دن بدن کمزورہوتی جارہی ہے‘ اولاد کا اس کو شوق نہیں ہے۔اس کی ساس اس کی تنخواہ سے زبردستی پیسے لیتی ہے اور اپنی چونچلے پورے کرتی ہے۔
میں اب طلاق کی بات کرتی ہوں تو مانتی نہیں‘ میرے پاس گھر نہیں آتی‘ باپ اس کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتا مگر اندر ہی اندر کڑھتا ہے‘ تکیہ میں سر دے کر رو لیتا ہے۔ مگر اس سے بات نہیں کرتا۔ بس رب کریم سے دعا مانگتی ہوں کہ میری بیٹی کا شوہر جاب کرنا شروع کردے‘ میری بیٹی کو عزت دے‘اس سے نوکری نہ کروائے۔ اس کو گھر کی رانی بنا کر رکھے۔ اس کا شوہر چوریاں چھوڑ دے‘ اپنا گھر سنبھال لے‘ میری بیٹی کو عزت دے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 310 reviews.