Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسم اعظم کےروحانی سے جادو ختم‘ رشتہ طے ہوگیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی دعا میں وہ طاقت اور روحانی سکون ہے جو ہمیں اللہ کی طرف رجوع کرتی ہے اور اس سے نہ صرف ہمارے بگڑے کام پورے ہوتے ہیں بلکہ ہمیں اللہ پر یقین اور اللہ سے مانگنے کا ہنر بھی ملتا ہے آپ کو اللہ تعالیٰ لمبی صحت و تندرستی عطا کرے‘ آپ کا فیض قیامت تک مجھے اور میری نسلوں کو ملتا رہے (آمین) آپ کی نسبت سے رب نے مجھے ایسی مشکلوں سے نکالا ہے جو ناممکن بات تھی اگر تسبیح خانہ نہ ملتا تو اگلا قدم خودکشی تھی ۔ الحمدللہ اسم اعظم کے دم سے بیس سال پرانا جادو ٹوٹ گیا میرا رشتہ ہوگیا اور اچھی نوکری مل گئی۔(احمد رضا ملک، لاہور)
جس دن کروایا تین دن بعد رشتہ آگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم نے پہلی بار آپ کے روحانی دم میں حاضری کی سعادت حاصل کی ہے۔ میں نے پہلی بار اتنا بڑا مجمع لاہور میں دیکھا حیران رہ گیا میری امی آپ کے رسالے دس سال سے پڑھ رہی ہیں اور بہت سے وظائف بھی بتاتی رہتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنی عزت دی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ آپ ہمارے لاہور کی زینت بن گئے ہیں میں نے پہلا دم جون 2019 میں کروایا اس لیے کہ میری بہت ہی نیک لڑکی سے شادی ہوگئی جو کہ الحمدللہ! تہجد گزار ہے‘میری اور (باقی صفحہ نمبر )
(اسم اعظم کے روحانی دم کا فیض)
میرے گھر والوں کی خدمت کرتی ہے۔ میری امی بھی دم میں پہلی بار آئیں ہیں میں نے اس نیت سے دم کروایا کہ شاید اسم اعظم کے دم سے میری بھی مشکل دور ہو جائے میں نے جس دن دم کروایا اس سے تقریباً دو تین دن بعد ہی میرا رشتہ آگیا میں بہت خوش ہوا کہ میری امی صحیح کہہ رہی تھیں۔(غلام سرور، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 308 reviews.