محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کو عرصہ دراز سے یاداشت کی کمی حافظہ کی بہت کمزوری تھی۔ ہر وقت اپنے کورس کی کتابیں نوٹس وغیرہ پڑھتا رہتا مگر جب ٹیسٹ دینے جاتا تو سب کچھ بھول جاتا تھا اور مایوس آتا کہ پیپر آنے کے باوجود یاداشت حافظہ کی کمی کے باعث مکمل پیپرز حل نہیں کرسکا۔ الحمد اللہ عبقری روحانی جنتری نے ہمارا یہ مسئلہ حل کردیا حالانکہ اس سے پہلے اسے دو تین ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گیا وقتی آرام آتا مگر پھر یاداشت کی وہی حالت رہتی اب الحمد اللہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عبقری روحانی جنتری سے ایک تعویذ جو کہ حافظہ یاداشت تیز کرنے کا صفحہ نمبر307پر زیادتی حافظہ کے لیے موجود ہے تحریر کرکے دیا تو اب ماشاء اللہ جو بھی پڑھتا ہے ذہن میں محفوظ ہو جاتا ہے۔ اب پیپرز میں اچھے دے رہا ہے امید ہے امتحان میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرےگا۔(سید خالد حیات، سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں