Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آم مزیدار پھل! آزمودہ ٹوٹکوں کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

پیشاب بند ہوجائے تو
(۱)جس مریض کا پیشاب بند ہو جائے اسے آم کی جڑ کا چھلکا اور برگ شیشم ایک ایک تولہ ایک کلو پانی میں ڈال کر جوش دیں جب پانی ڈیڑھ سے ایک پائوڈر جائے نیچے اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں حسب ضرورت چینی یا مصری ملا کر مریض کو پلادیں پیشاب فوراً کھل جائے گا۔
مردانہ پوشیدہ امراض کا آم سے علاج
(۲)پرانے جید حکماء کرام سوزاک کے مریضوں کو مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کروایا کرتے تھے۔ آم کے خشک پھول، الائچی خورد، بھنگڑہ سفید پھول والا جو تالابوں کے کنارے بکثرت پیدا ہوتا ہے ان تمام چیزوں کو ہموزن لے کر سفوف تیار کرلیں مریض کو نہار منہ ایک تولہ سفوف تازہ پانی یا لسی سے کھلا دیں۔ سوزاک کا مرض چاہے نیا ہو یا پرانا یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کرنے سے مریض تندرست ہو جاتا ہے۔ عضو خاص سے پیپ آنے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر بند کردیتا ہے۔
مثانہ کی معمولی پتھری ختم
(۳)اگر کسی مریض کو مثانہ میں معمولی پتھری ہو نہار منہ کچے آم کھلائیں چند روز بعد پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی مگر حاملہ خواتین اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کچے آم کھانے سے پرہیز کریں ورنہ نقصان کی ذمہ دار خود ہونگی۔
شوگر کے مریضوں کیلئے آم کے پتوں کا نسخہ
(۴)شوگر کے مریض آم کے پتے جو خود بخود جھڑ کر نیچے گر جائیں ان پتوں کا سفوف تیار کرلیں صبح و شام دو چمچ تازہ پانی کیساتھ کھائیں انشاء اللہ چند ماہ بعد شوگر بالکل ختم ہو جائے گی۔(حکیم قاری محمد صادق، مظفرگڑھ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 301 reviews.