محترم قارئین! کچھ عرصہ قبل عبقری کا رسالہ پڑھنے کا اتفاق ہوا اور پھراتنی متاثر ہوئی کہ اسکے بعد ہر ماہ شدت سے عبقری رسالے کی منتظر رہتی ہوں۔ میں نے ایک دفعہ اپنی کسی ذاتی پریشانی کی وجہ سے حکیم صاحب کو خط لکھا تو ایک دن اپنی بڑی بہن سے اس کا ذکر کردیا تو وہ کہنے لگی: ’’تم تو پاگل ہو تم نے اپنے مسائل لکھ کر بھیج دئیے‘بھلا اس دور میں کس کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ مسائل سنتا پھرے اور بلامعاوضہ ان کا حل بھی تجویز کرے‘‘۔ میں نے ان کی اس بات کا جواب میں کچھ دلائل تو دیئے لیکن جب بولنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے کچھ اسی طرح کی کیفیت میرے ساتھ بھی تھی کیونکہ میں اس وقت عبقری کی نئی نئی قاریہ تھی اس لیے اپنی بہن کو پوری طرح سے قائل نہیں کرسکی مگر چند ہی دنوں بعد جب مجھے اپنے خط کا جواب ملا تو میری خوشی کی انتہا نہیں تھی کیونکہ میں نے پہلے کبھی کسی اخبار، رسالے یا پروگرام میں خط نہیں لکھا تھا اور جب لکھا تو جواب پایا۔ پھر تو میں نے اپنی بہن کو پورے یقین کیساتھ سمجھایا کہ برائیوں سے بھرے اس معاشرے میں کچھ لوگ اب بھی ایسے ہیں جو رضائے الٰہی اور قرب الٰہی کی خاطر اپنی قابلیت اور اپنا وقت وقف کرتے ہیں اور بے شمار دعائیں سمیٹتے ہیں۔بس پھر محترم قارئین! جب عبقری اور اس کے ایڈیٹر میری آزمائش پر پورا اترے تو میرے دل نے یہ الفاظ کہے کہ ’’ثابت قدم رہیں گے ہمیشہ ہم ہی لوگ‘ شک ہے اگر کسی کو تو آزما کہ دیکھ لے‘‘ واقعی ہی میرا یہ شعر عبقری کو ہی زیب دیتا ہے جو آزمائش پر پورا اترتے ہیں تو پھر آپ بھی بے شک آزما لیجئے۔(انیلہ جاوید، ہزارہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں