میرے منہ سے بہت بو آتی ہے۔ شادی سے پہلے خیال نہیں کیا، اب مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ میرے شوہر بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی مگر جب کبھی کسی دعوت میں جانا ہو، تو کہتے ہیں کہ الائچی ساتھ رکھ لو تاکہ منہ سے خوشبو آتی رہے۔ مجھے قبض کی شکایت بھی ہے۔ (پوشیدہ)
مشورہ: میتھی دانے کی چائے آپ کیلئے بہت مفید ہے جب ایک پیالہ پانی ابل جائے تو ایک چمچ میتھی دانہ ڈال کر ڈھک دیجئے۔ دس منٹ بعد چھلنی سے چھان کر پی لیجئے۔ صبح شام یہ چائے پینی ہے۔گلے سے بلغمی مواد نکلنے کا مسئلہ بھی یہ چائے ٹھیک کردیگی۔ یہ سانس اور منہ کی بدبو دور کرتی اور جسم سے گندے زہریلے مادے نکالتی ہے۔ چائے کا ذائقہ بہتر نہ لگے تو لیموں کے رس کے چند قطرے ملالیں۔ اس سے قبض بھی دور ہو جائیگی اور منہ کی بدبو بھی۔
اور آپ کو کافی آرام ملے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں