Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھمبی کے بارے میں معلومات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

میں کھمبی کاشت کرنا چاہتی ہوں۔ اس سلسلے میں معلومات درکار ہیں۔ اسے اگانے کے لیے کتنی زمین درکار ہے اور اس کے فائدے کیا ہیں۔ (شمائلہ،لاہور)
برسات کے موسم میں جگہ جگہ خودبخود کھمبی(مشروم) اگ جاتی ہے۔ یہ پرانے دروازوں کے نیچے گلی سڑی لکڑی، کیاریوں میں نظر آتی ہیں۔ چھتری کے نیچے دھاریاں ہوتی ہیں۔ ان کو Gills کہتے ہیں۔ ان کے اندر کالے کالے دانے یا سپورز ہوتے ہیں۔ ان کی تعداد لاکھوں اربوں تک ہو سکتی ہے۔ پوری دنیا میں کھمبی کاشت کرنے کا رحجان بڑھتا جارہا ہے۔ ان سپورز کو پیک کرکے فروخت کیا جاتا ہے۔ اسے سبزی میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ ان میں حیاتین کا قدرتی خزانہ موجود ہے۔ مزے کی بات یہ کہ درختوں پر جہاں جگہ ملے آپ اسے اُگا سکتی ہیں۔ چین کے لوگ درخت کے تنے پر کھمبی اُگاتے ہیں۔ ان کے لیے خاص طور پر جگہ اور زمین کی ضرورت نہیں۔ آپ ان کو ٹوٹی پھوٹی ٹرے۔ برتنوں اور حد یہ کہ چائے کی پیالی میں بھی لگاسکتی ہیں۔ اس سے بھی زیادہ مزے کی بات یہ کہ آپ ان کو پولی تھین کے لفافوں میں اگاسکتی ہیں۔ بیکار ٹرے میں چاول کی پرالی، بھوسہ کی تہہ لگا کر پانی سے تر کردیجئے۔ اس میں سپورز پھیلا دیجئے۔ ایک خاص درجہ حرارت میں اس ٹرے کو رکھ دیجئے۔ چند دنوں میں کھمبیاں پھوٹ آئیں گی اور پھر خوبصورت چھتریوں سے آپ کی ٹرے بھر جائے گی۔ آپ اپنی فصل کو چھری سے کاٹ کر دھوکر حسب مرضی پکا سکتی ہیں۔مشروم کو آپ تمام سال کاشت کرسکتی ہیں۔ سفید رنگ کی کھمبی لذیز ہوتی ہے اسے زمین کی چیچک بھی کہا جاتا ہے۔ عرب میں لوگ اسے نبات الرعد یعنی آسمانی بجلی کی سبزی کہتے ہیں کیونکہ یہ بارش کے بعد نظر آتی ہے۔
یورپ میں مشروم کے کھانے لذت اور غذائیت کے اعتبار سے مشہور ہیں۔ چینی کھانوں میں مشروم کے کھانے لوگوں کو پسند آتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 293 reviews.